| | | | |

پی سی بی کا یوم پاکستان پر بڑا اعلان،آسٹریلیا بھی شامل

 

لاہور،پی سی بی میڈیا ریلیز

پاکستان کرکٹ بورڈ کا یوم پاکستان کرکٹ فینز کے ہمراہ منانے کا اعلان۔
پی سی بی نے بینو قادر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ کا تیسرے روز یوم پاکستان کے نام کردیاہے۔

تیئس مارچ کی مناسبت سے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے ہوگا۔

کھیل کے آغاز میں دونوں ٹیمیں قومی ترانے کے اعزاز میں گراؤنڈ میں کھڑی ہوں گی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں موجود تماشائیوں میں 2500 جھنڈے تقسیم کئے جائیں گے۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ خود کرکٹ فینز کو جھنڈے تقسیم کریں گے۔

ملکی اور غیرملکی کمنٹیٹرز یوم پاکستان کی مناسبت سے سبز اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کریں گے۔

ادھر  قومی وائیٹ بال اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں نے ہوٹل میں رپورٹ کردی۔
تمام کھلاڑی آج سے تین روزہ روم آئسولیشن میں رہیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *