| | | | | | |

کرکٹ ورلڈکپ2023،آج پھر چنائی میں میچ،ٹائییگرز اسپن ٹریک پر کیویز کاشکار کرسکیں گے

چنائی،کرک اگین رپورٹ

کرکٹ ورلڈکپ2023،آج پھر چنائی میں میچ،ٹائییگرز اسپن ٹریک پر کیویز کاشکار کرسکیں گے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا حریف کمزور ہے۔مقام چنائی ہے ۔بنگلہ دیش آج کیویز کے خلاف آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کا اپناتیسرا میچ کھیل رہا ہے۔اتفاق سے یہاں سے تیسرا مرحلہ شروع ہوگا،ہر ٹیم کے 2،2 میچزمکمل ہوچکے ہیں۔

رواں ایڈیشن میں بنگلہ دیش افغانستان سے ہارا،انگلینڈ سے ہارا ہے اور نیوزی لینڈ انگلینڈ اور نیدرلینڈز کو ہراچکاہے۔کرکٹ ورلڈکپ تاریخ میں دونوں کا یہ چھٹا مقابلہ ہے۔ہسٹری میں بنگلہ دیش تمام 5  ورلڈکپ میچز ہارا ہے۔کیویز کیلئے ایک موقع اور بھی ہے کہ وہ یہ میچ جیت کر مسلسل تیسرے ورلڈکپ مٰن اپنے پہلے 3 میچزجیتنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کرے۔ویسے اس نے 1992 اور 2007 ورلڈکپ میں بھی شروع کے میچزجیتے تھے۔اسے اپنے مین کپتان اور اہم بیٹر کین ولیمسن کی خدمات حاصل ہونگی جو شروع کے 2 میچز نہیں کھیل سکے ہیں۔

چنائی میں  چند روز قبل بھارت نے آسٹریلیا کو قابو کیا تھا،اسپن ٹریک پر شاندار جال بچھایا تھا اور کینگروز کو صرف 199 تک محدود کرکے میچ بڑی آسانی کے ساتھ جیتا تھا۔آج بھی ایسا ہی ٹریک ہوگا۔بنگلہ دیشی اسپنرز خاص کر کپتان شکیب الحسن بڑاہتھیار ہونگے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے معمولی امکانات موجود ہیں۔

فخریا امام،فیصلہ ہوگیا،شبمان گل پر بھی فل سٹاپ،زینب عباس کے انکشافات،آسٹریلیا پہلی بار نئی شرمندگی کا شکار

میچ کون جیتے گا،ظاہر ہے کہ کیویز فارم میں ہیں۔آئوٹ آف کلاس پرفارمنس پیش کررہے ہیں اور فیورٹ ہیں،بنگلہ دیش سےاپسن ٹریک پر ایک مقابلہ کی توقع کی جاسکتی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *