| | | | |

ثانیہ مرزا کے لئے شعیب ملک کا آفیشل روایتی ٹوئٹ،غیر روایتی انداز

دبئی،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

تشویشناک خبروں کے درمیان پاکستان کے کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ کے نام ایک ٹوئٹ کردی۔روایتی ٹوئٹ غیر روایتی انداز میں ہوئی ہے،اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ کچھ نہ کچھ تو ایسا ہے،جس میں گڑبڑ ہے۔اس کی فی الوقت پردہ داری ہے۔

شعیب ملک نے رات 12 بجتے ہی ٹوئٹ کیا ہے کہ سالگرہ مبارک ہو،ثانیہ مرزا۔آپ کو آپ کی صحت مندانہ لائف اور خوشیوں پر وش کرتا ہوں۔آپ کا دن اچھا ہو،پرلطف ہو۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے حوالہ سے تشویشناک خبریں،اصل حقیقت

شعیب ملک نے اس کے ساتھ ایک اپنی اور ثانیہ کی رومانوی تصویر بھی شیئر کی ہے لیکن جیسا کہ آپ جانتے ہیں۔ایسے مواقع پر ٹوئٹ اس سے مختلف ہوا کرتی ہے،جس میں محبت کا اظہار ہوتا ہے۔زندگی کے پارٹنر کے طور پر گزرے سالوں پر ایک جملہ ہوتا ہے۔اظہار تشکر اور مستقبل کے حوالہ سے نیک تمنائیں ہوتی ہیں۔شعیب ملک نےایسا کچھ نہیں لکھا۔

پاکستانی اور بھارتی جوڑی کے حوالہ سے علیحدگی کی خبریں متعدد بار شائع ہوچکی ہیں اور دونوں نے فی الحال اس پر خاموشی رکھی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *