کرک اگین اسپیشل رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے انکشاف نے یہ واضح کیا ہے کہ موجودہ کپتان بابر اعظم نے ان کی بات نہیں مانی۔وسیم اکرم اور شعیب ملک میں یہ بات ٹی وی پر چل رہی تھی۔کرک اگین اس کی ابتدائی رپورٹ گزشتہ سٹوری میں دے چکا ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ،پاکستان کا اگلا میچ ،پھر پرتھ،وسیم اکرم کا عدم اعتماد کیوں
اس میں ایک اہم نکتہ ہے۔وسیم اکرم کراچی کنگز کے مینٹور بڑے،استاد کوچ سب کچھ ہیں۔اس تناظر میں انہوں نے کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم سے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی پی ایس ایل میں اچھی جانہیں رہی،آپ اوپننگ چھوڑ کر نمبر 3 پر چلے جائیں،وسیم اکرم کہتے ہیں کہ چونکہ وہ کپتان ہیں،اس لئے میں نے درخواست والا انداز اختیار کیا لیکن انہوں نے صاف انکارکردیا۔اب آپ دیکھیں کہ جو کل کے کپتان ماضی کے لیجنڈری کھلاڑی کو ایک صائب بات پر انکار کردیں۔وہ نینشنل ٹیم میں محمد یوسف اور ثقلین مشتاق کی کیا سنیں گے۔
اب ایک عرصہ سے یہ بحث چل رہی ہے کہ اوپننگ تبدیل کریں،انضمام الحق،شعیب اخترسمیت کئی نام یہ کہتے ہیں لیکن کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔
شاداب کے قریب کپتان کیوں نہ آئے،پاکستانی ڈریسنگ روم میں گھن گرج،کون برسا
اب پرتھ میں جب پاکستان 131 کے ہدف پر تھا۔سامنے بھلے کمزور ٹیم تھی لیکن ذہن میں رکھنا تھا کہ یہ پرتھ ہے،جہاں دوسری اننگ ہمیشہ ہی مشکل ہوتی ہے۔ایسے میں بیٹنگ آرڈر کی تبدیلی بنتی تھی۔ہارڈ ہٹرز کے لئے دوسرا وقت،اچھے بیٹرز کے لئے شروع کی بالز کھیلنا ضروری تھا۔ساڑھے 6 ک اوسط کا مطلب تھا کہ وکٹیں بچائی جاتیں اور 6 کی اوسط سے شروع کے 12 سے 15 اوورز کھیل لئے جاتے۔آخری 5 اوورز میں 50 40 رنز آسان ہوجاتے۔
وسیم اکرم نے یہ انکشاف پاکستانی بیٹنگ کی ناکامی،بابر اعظم کی اوپننگ پوزیشن وغیرہ کے تناظر میں کی ہے۔
پرتھ میں زمبابوے نے کل 130 رنزبنائے تھے۔پاکستانی ٹیم 129 اسکور کرسکی اور 1 رن سے میچ سے ہارگئی۔