ایبٹ آباد کرک اگین رپورٹ۔بابر اعظم 7 سال کے بعد اپنی پہلی فرسٹ کلاس اننگز میں ناکام ہو گئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبروں میں سے ایک۔ ایبٹ آباد میں وہ صرف 12 رنز بنا کر ایک شاٹ پچ گیند کو پل کرنے کے چکر میں کیچ ہو گئے۔
یہ وہ عادت جو حالیہ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں بھی نظر آیا۔ جہاں بابراعظم ایسی شاٹس پر مشکلات کا شکار تھے اور آؤٹ ہوتے گئے ۔
یوں ایبٹ آباد میں کرکٹ فینز کو مایوسی ہوئی اور پاکستان بھر میں اور دنیا بھر میں بابر اعظم کے مداح بھی افسردہ ہوئے ۔وہ بابر اعظم سے ایک بڑی اننگ کی توقع کر رہے تھے لیکن پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں دو دن مسلسل فیلڈنگ کرنے والے بابر اعظم تیسرے دن کے اوائل میں صرف 12 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
