چنائی ،کرک اگین رپورٹ
اسی لئے لکھا تھا کہ
افغانستان کی ورلڈ کپ میں پاکستان پر فرد جرم عائد ۔ایسے نہیں لکھا تھا ۔
بابراعظم نے بیٹ تحفہ میں دیا،جواب میں کیمرے کے سامنے تھپڑ
پاکستان نے شکست کے بعد مبارک باد بھی دی۔یہی نہیں کپتان بابر اعظم نے اپنا بیٹ رحمان اللہ گرباز کو فتح کی خوشی میں بیٹ تحفہ میں دیا۔
حریف ٹیم کے کھلاڑی ابراہیم زردان نے اپنا پلیز آف دی میچ میدان میں میڈیا کے سامنے کھڑا ہوکر کس کے نام کیا ۔
ابراہیم زردان نے کہا ہے کہ میں یہ مین آف دی میچ ایوارڈ ان افغانستان کے بھائیوں کے نام کرتا ہوں،جن کو پاکستان نے اپنے ملک سے نکال کر واپس بھیج دیا ہے۔
اب ایک جانب بابر اعظم کا رویہ اور اظہار ۔دوسری جانب افغان کھلاڑی نے فیلڈ میں کھڑے ہوکرسیاسی بیان دیا ہے۔اس پر تبصرے جاری ہیں۔