| | | | | | |

بابر اعظم کی سرفراز کے خلاف سنچری،زلمی کا بڑا ٹوٹل

 

 

راولپنڈی ،کرک اگین رپورٹ

 

سرفراز احمد کے خلاف،اس کی کپتانی اور ٹیم کے خلاف بابر اعظم سکندر اعظم بن گئے۔دلکش سنچری کے ساتھ پی ایس ایل 8 میں بڑا تڑکا ۔نئی اٹھان۔

گلیڈی ایٹرز کی چھٹی ،وہ بھی پکی۔خوش کن خواب دیکھنے یا دکھانے والے بھی مایوس ،
پشاور زلمی نے کویٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بڑا آسکور بھی جڑدیا۔

پی ایس ایل 8 کے میچ میں راولپنڈی میں زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔اوپنر بابر اعظم اور صائم ایوب نے 13 اوورز 3 بالز پر 162 رنز کا طوفانی آغاز دیا۔یہاں صائم 34 بالز پر شاندار 74 رنز بناکر گئے۔5 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔بابر اعظم نے 14 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 60 بالز پر سنچری مکمل کی۔

  1. وہ ٹی 20 کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے دنیا کے تیسرے بیٹر بن گئے۔یہ ان کی 8 ویں سنچری تھی۔
    وہ 115 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے ۔زلمی نے اپنی تاریخ کا بڑا اور پی ایس ایل ہسٹری کا تیسرا بڑا ٹوٹل 2 وکٹ پر 240 رنز سیٹ کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *