بابر اعظم،شاہین اور رضوان پی سی بی سے ناخوش،کیا کرنے جارہے
لاہور،کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم،شاہین اور رضوان پی سی بی سے ناخوش،کیا کرنے جارہے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کی جانب سے کینیڈا گلوبل ٹی 20 لیگ کا این اوسی نہ ملنے پر پاکستان کے ٹرائیکا کھلاڑی پی سی بی سے ناخوش ہیں اور اس کیلئے فی الوقت خاموشی اور دیکھو کی پالیسی پر ہیں۔تینوں کرکٹرز کو معاہدوں کے باوجود پی سی بینے این اوسی نہیں دیا ہے۔
بابر اعظم ان دنوں ٹریننگ کررہے ہیں ،تازہ ترین تصویر وائرل ہوئی ہے،جس میں اتفاق سے انکا پیٹ بھی دکھائی دے رہا ہے۔شاہین آفریدی خاموش مگر ناراض ہیں اور پی سی بی ان کو بنگلہ دیش سیریز سے نکالنے کے حوالہ سے ہنٹس دے رہی ہے جب کہ انہوں نے اپنی دستیابی ظاہر کی ہے۔
محمد رضوان مزاج کے مطابق خاموش ہیں اور اسے تقدیر کا لکھا جان رہے ہیں۔اگلے 72 گھنٹوں میں کوئی رد عمل ممکن ہے لیکن یہ ایسا نہیں ہوگا کہ کوئی اٹھ کربغاوت کرے لیکن پی سی بی تک ایک مضبوط پیغام پہنچے گا۔