لاہور،کرک اگین رپورٹ
بنگلہ دیش نے کچومر نکال دیا،افغانستان کھلاڑی نے خود کو وکٹ سے دے مارا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ چھکا بھی لگادیا لیکن خود کو وکٹ سے دے مارا۔ایسا پہلی بار نہیں ہوا۔پاکستان کے خلاف باہمی ون ڈے میچزکی سیریز کے آخری میچ میں بھی مجیب الرحمان سے یہ سب ہوا تھا لیکن وہاں گالم گلوچ بھی تھی اور سب کچھ تھا۔اب پاکستانی سرزمین پر بنگلہ دیش سامنے تھا،کوئی جارحیت تھی نہ ہی کوئی غلط بات۔ایسا ہوتا ہے لیکن پاکستان کے خلاف،کسی اور کے خلاف کسی کو کہنے سے بہتر شاید خود کو کچھ ماردینا یا پھر خود کو کسی سے ٹکرادینا کافی ہوتا ہوگا۔
بنگلہ دیش نے ایشیا کپ 23 میں اپنی بقا کی جنگ جیت لی،افغانستان کے خلاف ایک باوقار جیت نام کی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 89 رنزکے بھاری مارجن سے ہرایا۔فاتح ٹیم نے ٹاس جیتا،5 وکٹ ہر 334 رنزبنائے۔مہدی حسن نے 112 اور نجم الحسن نے 1 سو 4 اسکور کئے۔
جواب میں ابراہیم زردان نے 75 اور حشمت اللہ کے 51 اسکور نے کچھ امدیں باندھیں لیکن مسلسل گرنے والی وکٹوں سے پریشر دوگنا ہوا۔یوں افغٖانستان کرکٹ ٹیم 44.3 اوورز میں 245 اسکور بناکر آئوٹ ہوگئی،آخری لمحات میں مجیب الرحمان نے بجائے حریف کھلاڑی سے ٹکرانے کے چھکا لگاکر بھی خود کو وکٹ سے دے مارا،ہٹ وکٹ قرار پائے۔یہ دلچسپ منظر تھا۔تسکین احمد نے 44 رنزدے کر 4 اور شرف الاسلام نے36 رنز کے عوض 3 آئوٹ کئے۔
آسٹریلیا کی جنوبی افریقا کے خلاف ہیٹ ٹرک،کیویز نے انگلینڈ کا باجا بجادیا
ایشیا کپ گروپ بی میں دلچسپ حالات ہیں۔سری لنکا،بنگلہ دیش کی ایک ایک جیت ہے اور افغناستان کی شکست ہے۔اب بنگلہ دیش کے میچز تمام ہوئے،افغانستان کو اپنے ساتھ سری لنکا اور بنگلہ دیش کا فیصلہ 5 ستمبر کے میچ میں کرنا ہوگا۔