ڈھاکا۔کرک اگین رہورٹ۔بنگلہ دیش حکومت کے اسپورٹس ایڈوائزر آصف نذرول نے بدھ کے روز کہا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بنگلہ دیش کے مقامات کو تبدیل کرنے پر راضی کرنے کی پوری کوشش کریں گے، اس بات پر اصرار کرتے ہوئے کہ کھیل کی گورننگ باڈی بنگلہ دیش کے خدشات کی سنگینی کا احساس کرے۔
نذرل نے بدھ کو ملاقات کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم بی سی بی کے ڈائریکٹرز بلبل امین الاسلام اور باقی سب کے ساتھ بیٹھے۔ آج ہم نے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور ہم سب نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بنگلہ دیش نے سخت محنت سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔
ہمارے موقف کا بنیادی اصول یہ ہے کہ بنگلہ دیش کی سلامتی، بنگلہ دیش کی عزت اور بنگلہ دیش کے وقار کے سوال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ لیکن ہم کرکٹ ورلڈ کپ ضرور کھیلنا چاہتے ہیں۔
بورڈ نے واضح کیا ہے کہ ہمیں آئی سی سی سے کوئی دھمکی نہیں ملی اور کوئی پوائنٹ کی کٹوتی کی بات نہیں۔
