ڈھاکا۔کرک اگین رپورٹ۔بنگلہ دیش ابھی بھی ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر نہیں ہوا،آخری کوشش،وقت مل گیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ بنگلہ دیش تاحال ابھی ٹی 20 ورلڈکپ 2026 سے آفیشلی باہر نہیں ہوا۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اگلے چند گھنٹوں میں آخری کوشش کرنے والا۔آئی سی سی نے بھی چند گھنٹے کیلئے خاموشی اختیار کی ہے۔سکاٹ لینڈ کو بھی تاوقت کھیلنے کا سگنل نہیں ملا۔
نگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر امین الاسلام بلبل نے کہا کہ بورڈ 7 فروری سے شروع ہونے والے اور بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے لڑائی جاری رکھے گا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بنگلہ دیش اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے تیار ہے اگر ان کے میچ سری لنکا میں ہوں گے۔
بلبل نے کہا کہ ہمیں بنگلہ دیش کرکٹ پر بہت فخر ہے لیکن ہمیں عالمی کرکٹ کی فکر ہے۔ہم نے اس کا حوالہ دیا، ہم نے کہا کہ ہائبرڈ ماڈل کو سیکورٹی خدشات اور حکومت کی ہچکچاہٹ کی وجہ سے متعارف کرایا گیا تھا، ہم نے اس لائن آف ڈسکشن کو لیا اور آئی سی سی کو قائل کرنے کی کوشش کی، لیکن انہوں نے ہماری درخواست کو مسترد کر دیا۔ ہم آج پھر کوشش کریں گے کہ آئی سی سی سے بات کرنے کے لیے جو بھی آپشنز دستیاب ہوں، تلاش کریں۔
