دبئی،ایڈیلیڈ،برسبین:کرک اگین رپورٹ۔ایک روز بھارت کو مسلسل تیسری ذلت،انڈر19 ایشیاکپ بنگلہ دیش جیت گیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ایک ہی روز انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارت کو تیسری بڑی ذلت کا سامنا کرنا پڑا۔
دن کے اغاز میں اسے ایڈیلیڈ میں اسٹریلیا کے ہاتھوں 10 وکٹوں کی بڑی عبرت ناک شکست ہوئی۔ اس شکست کے ساتھ بارڈر ،گاواسکر سریز ٹرافی جو پانچ میچز کی ٹرافی سیریز ہے ۔ وہ سیریز ایک ایک سے برابر ہوئی تیسرا ٹیسٹ اب برسبین میں کھیلا جائے گا۔
پنک بال کلر سے بھارتی آنکھیں بند،آسٹریلیا کی10 وکٹ کی جیت،واپس پہلی پوزیشن
آج ہی کے روز برسبین میں اسٹریلیا اور بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا گیا۔ آسٹریلیا نے پہلے کھیل کر اٹھ وکٹ پر 371 رنز بنائے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم 45 ویں اوورمیں 249 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور 122 رنش سے ہار گئی۔ یہ دوسری بڑی ذلت والی شکست تھی ۔
تیسری شکست اس وقت جب شام کے سائے گہرے تھے اور انڈر 19 ایشیا کپ فائنل میں اس کا مقابلہ سری لنکا سے تھا ۔سری لنکا نے پہلے کھیل کر 198 رنز بنائے۔ اس کی ٹیم بھی 49 اوورز ایک بال میں آؤٹ ہوئی۔ کوئی بھی بیسٹ مین ہاف سنچری نہیں کر سکا ۔بھارت کی طرف سے 8 پولرز نے باولنگ کی اور کوئی کھلاڑی بھی دو وکٹوں سے زیادہ نہیں لے سکا ۔
جواب میں انڈیا انڈر 19 ٹیم کے لیے 199 رنز کا ہدف بظاہر اسان دیکھا گیا۔ یہ فائنل دبئی میں کھیلا جا رہا تھا اور بھارت کی آدھی ٹیم تو 73 رنز پر پویلین لوٹ گئی اور 92رنز تک اس کے 7 کھلاڑی بھی آؤٹ ہو گئے ۔یہاں پر کپتان محمد امان نے مزاحمت کی اور وہ26 کرسکے۔ ان کے علاوہ کوئی سیٹ نہیں ہو سکا۔ بھارتی اننگز 35.2 اوورز میں 139 بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بنگلہ دیش نے یہ میچ اور فائنل59 رنز سے جیت کر انڈر 19 ایشیا کپ کا تاج اپنے سرسجالیا۔