لندن،کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل کھیلنے کی پابندی،انگلینڈ کے 50 کرکٹرز کا بغاوت کا منصوبہ۔انگلینڈ کے 50 سرکردہ کرکٹرز کا گروپ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنی این اوسی پالیسی میں تبدیلی کے خلاف اگلے سال ہونے والے ہنڈریڈ مقابلے کا بائیکاٹ کر سکتا ہے کھلاڑیوں کو فرنچائز ٹورنامنٹس سے روکا گیا،جس میں پی ایس ایل سرفہرست ہے۔
گزشتہ ہفتے یہ انکشاف ہوا تھا کہ ای سی بی نے ان ٹورنامنٹس کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا ارادہ کیا ہے جن کی تاریخیں انگلش موسم گرما کے ساتھ متصادم ہیں، اس میں پاکستان سپر لیگ بھی شامل ہے، جو اگلے سال اپریل اور مئی میں انڈین پریمیئر لیگ (جو کہ پالیسی سے متنازعہ طور پر مستثنیٰ ہے) کے ساتھ ہوگی۔خیال کیا جاتا ہے کہ کھلاڑیوں کو وائٹلٹی بلاسٹ یا ہنڈریڈ سے مطابقت رکھنے والے کسی بھی مقابلے کے لیے این او سی سے انکار کر دیا گیا ہے۔اگلے سال میجر لیگ کرکٹ، کینیڈا کی گلوبل ٹی 20 لیگ اور لنکا پریمیئر لیگ کے ساتھ ساتھ کیریبین پریمیئر لیگ بھی شامل ہے۔
پی ایس ایل کھیلنے پر انگلینڈ کی پابندی،عدالتی جنگ چھڑنے کا امکان
اس معاملے پر ای سی بی کے موقف نے کھلاڑیوں کو اس ہفتے پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (پی سی اے) کے ساتھ بات چیت کے کئی دور کرنے پر مجبور کر دیا ہے، کھلاڑیوں نے پیر کو باڈی کے ممبران سے ملاقات کی جس کے بعد بدھ کو ان کے ایجنٹوں کی عہدیداروں سے ملاقات ہوئی۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 50 سرکردہ انگلش کرکٹرز کا ایک گروپ ہنڈریڈ کے بائیکاٹ پر غور کر رہا ہے۔