نئی دہلی۔کرک اگین رپورٹ۔محسن نقوی کے تازہ بیان پر بی سی سی آئی کا پہلا رد عمل آگیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کے اس بیان پر کہ اب ہم بھارت سے کوئی بھیک نہیں مانگیں گے۔مذاکرات یا کرکٹ تعلقات برابری کی بنیاد پر ہونگے،اس پر بھارت سے پہلا رد عمل آیا ہے۔
پی سی بی کے چیئرمین نے ہفتہ کو لاہور میں ایک کلب کرکٹ تقریب میں کچھ بڑی باتیں کی ہیں۔کہا تھا کہ وہ وقت گزرچکا،اب بھارت سے کرکٹ تعلقات برابری کی بنیاد پر ہونگے۔ماضی کی طرح بھیک نہیں مانگیں گے۔بابر اعظم اور ضوان کو ٹیم سے نکالنے یا نہ نکالنے،کپتان بدلنے یا نہ بدلنے میں میرا کوئی کردار نہیں۔
اس پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک اعلی آفیشل نے اپنے ملک کی ٹاپ نیوز ایجنسی سے بات کرتے کہا ہے کہ پی سی بی چیئرمین کا بیان بے معنی ہے اور موقع کی مناسبت سے بہت دور ہے۔پاکستان کے ساتھ باہمی سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ ہمارا ہے۔پاکستان کا نہیں،برابری تو تب ہو کہ یہ فیصلہ پہلے پاکستان نے کیا ہو،اسی طرح آئی سی سی ایونٹس یا ایشیا کپ میں میچز کا ہونا ایک کثیر الملکی مفادات کے تناظر میں ہے۔اس میں ہمارا اصولی موقف ہمیشہ ایک ہی رہا ہے۔پاکستان اس میں کچھ کرے تو بات سمجھ میں آئے۔
پاکستان اور بھارت میں جاری ماحول میں پہلی کرکٹ ملاقات اگلے ماہ ایشیا کپ میں14 ستمبر کوہوگی۔ایونٹ 9 ستمبر سے یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔
