ویلنگٹن،کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے آغاز سے قریب 40 گھنٹے قبل کیوی کھلاڑی بیسن ریزرو گرائونڈ میں رونے لگے۔صحافی بھی آنسوپینے پر مجبور ہوگئے۔
انگلش میڈیا کے مطابق یہ بلیئر ٹکنر تھے جو میڈیا سے بات کرتے ہوئے متعدد بار آنسو بہاتے رہے۔اس کی وجہ ایک ہی تھی کہ ان کے والد کا گھر سیلاب کی تابہ کاریوں کی نذر ہواہے۔نیوزی لینڈ میں رہائش پذیر ان کے والد کا گھر اس علاقہ میں شامل ہے،جہاں گزشتہ ہفتہ نیوزی لینڈ تاریخ کا بد ترین سیلاب آیا،ہزاروں گھر متاثر ہوئے ہیں۔
رائٹ ہینڈ میڈیم فاسٹ بائولر ٹکنر نے 16 فروری کو نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔29 سالہ تیز گیند باز اس دوران اپنے اس علاقہ میں بھی گئے،جہاں انہوں نے متاثرین کی مدد کی۔
بھارت سے چوتھا کرکٹرفرار،کوہلی کا بوسہ،بابر کا نیاشاٹ،خواتین جوڑے کے ہاں بچہ کی آمد
ہاکس بے میں سیلابی طوفان گیریل نے زبردست تباہی برپا کی ہے،جہاں اب بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔2 میچزکی سیریز میں انگلینڈ کو 0-1 کی برتری ہے۔دوسرا ٹیسٹ جمعہ 24 فروری سے بیسن ریزرو میں کھیلا جائے گا۔
سرفراز نے شکست کا ذمہ دار سری لنکا کو قرار دے دیا،شاہین کی کیچ ڈراپ پر تالیاں