| | | | | | | | |

سرفراز نے شکست کا ذمہ دار سری لنکا کو قرار دے دیا،شاہین کی کیچ ڈراپ پر تالیاں

کراچی،کرک اگین رپورٹ

سرفراز نے شکست کا ذمہ دار سری لنکا کو قرار دے دیا،شاہین کیچ ڈراپ ہونے تالیاں بجانے لگے۔سرفراز احمد نے لاہور قلندرز سے شکست کے بعد ساراملبہ سری لنکا کرکٹ بورڈ پر ڈال دیا ہے۔گلیڈی ایٹرز کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر چڑانے والے تبصرے جاری ہیں۔سرفراز اور بابر کی کپتانی کا موازنہ بھی کیا جانے لگاہے۔

میچ کے بعد سرفراز حمد نے کہا ہے کہ ہماراکمبی نیشن ٹوٹ گیا۔سری لنکن اسٹار ہاسا رنگا نہیں آسکے ،ان کے بورڈ نے این اوسی نہیں دیا۔ان کے نہ آنے سے ہم مشکل میں ہیں،وہ ہمارے پلان کا بنیادی پلیئر تھا۔سری لنکن بورڈ نے رکاوٹ ڈالی ہے۔

ادھر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ساتھی کھلاڑی غلام کی جانب سے کیچ ڈراپ کئے جانے پر انہیں تالیاں بجاکر مبارکباد دی،،حوصلہ افزائی کی۔سب ہی چونک پڑے اور قیس احمد کا کیچ ڈراپ کرنے والے غلام ایک اوور تک سرہلاتے  رہے۔شرمندگی کا اظہار کرتے رہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *