| | | | | | |

پی ایس ایل 8،قلندرزکے ہاتھوں گلیڈی ایٹرزکی ٹھکائی،بڑی شکست

کراچی،کرک اگین رپورٹ

Getty images/AFP

پی ایس ایل 8،قلندرزکے ہاتھوں گلیڈی ایٹرزکی ٹھکائی،بڑی شکست۔لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو  63رنزکے بھاری مارجن سے ہرادیا۔نیشنل بنک ایرینا میں کھیلے گئے پی ایس ایل 8 کے 10 ویں میچ میں گلیڈی ایٹرز ٹیم کی مڈل آرڈر بری طرح فلاپ ہوگئی۔199 رنز کے جواب میں 135اسکور کرسکی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا غلط فیصلہ کیا۔لاہور قلندرز نے 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 198 اسکور بنائے۔کسی کی ففٹی بھی نہیں تھی،اس کے باوجود سب کا حصہ موثر تھا۔فخرزمان22،مرزابیگ 31 اور کامران غلام 21 رنزبناسکے۔شائی ہوپ نے 32 بالز پر 47،حسین طلعت نے 13 بالز پر 26 اورسکندرمرزا نے 16 گیندوں پر 32 رنزبنائے۔

گلیڈی ایٹرز کے پیسرزمیں نسیم شاہ کو 4 اوورز میں 47 رنزکی مار پڑی۔کوئی وکٹ نہ ملی۔محمد حسنین نے 45 اوورز میں 32 رنزدے کر ایک وکٹ لی۔اوڈین اسمتھ نے 41 رنز دے کر 2 کھلاڑی ٹھیکانے لگائے۔

پی ایس ایل 8،آج ٹیبل کی آخری 2 ٹیموں کا میچ،سابقہ باہمی ریکارڈ

جواب میں گلیڈی ایٹرز نے پہلی وکٹ بنگلزئی صفر گنوادی لین اس کے بعد  مارٹن گپٹل اور جیسن رائے اسکور کو 52 تک لے گئے لیکن یہاں گپٹل 15 رنزبناکر گئے۔محمد حفیظ نے 22 بالز پر25 رنزکے ساتھ جیسن رائے کا ساتھ دیا لیکن  جیسن رائے 48 رنزبناکر 68 کے مجموعہ پر چلتے بنے۔،قلندرز نے 93 سے 106 میں 3 وکٹیں گنواکر میچ کھودیا۔افتخار 6،نواز 2 کے مہمان بنے۔کپتان سرفراز احمد 8 ویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے۔16 پر ناقابل شکست تھے۔معاملہ خراب ہوچکا تھا۔ٹیم  20 اوورز میں 8 وکٹ پر 135رنزبناسکی اور ایونٹ میں تیسری شکست سے دوچار ہوئی۔

قلندرز کی جانب سےشاہین 22 اور ڈیوڈ ویزا نے23 رنز دے کر 3،3 وکٹیں لیں۔راشد اور سکندر رضاکی ایک ایک وکٹ تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *