| | | | | |

وسیم اکرم سے ذیابطیس کے شکار بچہ کی ملاقات،لیجنڈری پیسر کے مشورے

ملتان،کرک اگین رپورٹ

وسیم اکرم سے زیابطیس مرض کے بچہ کی ملاقات ۔لیجنڈری  فاسٹ بائولر وسیم اکرم نے ذیابطیس کے شکار بچے کو مشورے دیئے ۔  قاسم بیلہ ملتان کے رہائشی ایان لودھی نے لیفٹ ہینڈ لیجنڈ فاسٹ بائولر وسیم اکرم سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ملاقات کی اوران کو اپنی بیماری کابتایا ۔

میچوں سے آگ لگے،وہاب ریاض اور بابر اعظم میں چنگاری کی کوشش،کراچی میں میچ،ملتان میں پریکٹس

وسیم اکرم کا کہنا تھاکہ پریشان نہیں ہونا ۔میں خود اس بیماری کا شکار ہوں ۔گزشتہ کئی دہائیوں سے اس سے لڑرہاہوں۔ میں نے میٹھا کھانا چھوڑ دیا ہے ،اس لئے اپنا شوگر لیول کنٹرول کریں، کھانے پینے میں احتیاط کریں، ورزش کریں، ریلیکس رہیں ،اس بیماری سے گھبرانانہیں ہے، اس سے لڑناہے اور نارمل لائف گزارناہے، میں خود اس بیماری کے باوجود زندگی انجوائے کررہا ہوں جس پر ایان نے ان کے مشوروں پرعمل کرنے کاوعدہ کیا۔

کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم ٹیم کے ساتھ ملتان موجود ہیں جہاں پی ایس ایل 8 میں کل بدھ کو ملتان سلطانز اور کراچی کنگز میں مقابلہ ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *