| | | | | | | | | |

ایشیاکپ،ورلڈکپ اور پاکستان،بھارت میں پھر شور،اٹھ گیا،آئی سی سی بھی میدان میں،شیڈول پر اپ ڈیٹ

نئی دہلی،اسلام آباد،ڈربن:کرک اگین رپورٹ

ایشیاکپ،ورلڈکپ اور پاکستان،بھارت میں پھر شور،اٹھ گیا،آئی سی سی بھی میدان میں،شیڈول پر اپ ڈیٹ۔ایشیا کپ 2023 اور وترلڈکپ 2023 پر پاکستان اور بھارت میں ایک بار پھر شور اٹھ گیا ہے۔ادھر آئی سی سی ترجمان کا ایک بیان بھی زیر گردش ہے تو ڈربن میں آج سے شروع ہونے والی آئی سی سی کی ایک ہفتہ طویل میٹنگ بھی اہمیت اختیار کرگئی ہے۔

بھارتی میڈیا میں پاکستان کے وزیر کھیل کے بیان نے کھلبلی مچادی ہے۔ایسا لگتا ہے کہ بھارت بمقابلہ پاکستان کی اس کہانی کا کوئی اختتام نہیں ہے۔ تازہ ترین  کرکٹ خبر یہ ہے کہ  پاکستان کے وزیر کھیل  احسان مزاری نے کہا ہے کہ اگر بی سی سی آئی ایشیا کپ 2023 کے لیے پاکستان آنے سے سے انکار کرتا ہے تو ان کی ٹیم بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے لیے بھارت کا سفر نہیں کرے گی۔

ایشیا کپ 2023 کا ڈرامائی شیڈول،پاکستان میں زیادہ میچز،خیالی سپرفور

مزاری نے یہ باتیں  انڈین ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہیں،ساتھ ہی بندھ باندھا ہے کہ یہ  میری ذاتی رائے ہے، چونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میری وزارت کے ماتحت آتا ہے، اگر ہندوستان اپنے ایشیا کپ کے میچز کسی غیر جانبدار مقام پر کھیلنے کا مطالبہ کرتا ہے تو ہم بھی ایسا ہی مطالبہ کریں گے۔

احسان مزاری اس ہائی پروفائل کمیٹی کا حصہ ہیں جو بلاول زرداری کے ماتحت کام کرکے ایک سفارشی رپورٹ وزیر اعظم کو ارسال کرے گی جس کے تحت وزیر اعظم پاکستان یہ فیصلہ کریں گے کہ ٹیم ورلڈکپ کیلئے بھارت جائے یا نہیں۔

ادھر آئی سی سی  کے ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے مقابلے کے لیے شرکت کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں اور ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ وہاں موجود ہوں گے اور اس کے برعکس کوئی اشارے نہیں ملے ہیں۔

ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کو ایشین کرکٹ کونسل 9 سے 16 جولائی تک جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سالانہ جنرل کونسل اجلاس کے موقع پر حتمی شکل دے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری انتظامی کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف، چیف آپریٹنگ آفس سلمان نصیر اور ڈائریکٹر اسپیشل پروجیکٹس فیصل حسنین اجلاس میں شرکت کریں گے۔ایشیا کپ کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے اے سی سی بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا کے سیکریٹری کے صدر جے شاہ کی سربراہی میں بھی اجلاس منعقد کرے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *