| | | | |

پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکن دورے پر کولمبو پہنچ گئی

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکن دورے پر کولمبو پہنچ گئی۔پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے دورہ 2023 پر پہنچ گئی۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ3 کی پہلی سیریز ہے۔سری لنکا مشکل حریف ہے۔پاکستانی ٹیم 2015 سے وہاں ناکام ہے۔یوں بابر اعظم الیون کیلئے بڑا چیلنج ہے۔

پاکستان کا دورہ سری لنکا،میچز گزشتہ سال کی تاریخوں پر،22ویں سیریز،مکمل ریکارڈز

کولمبو میں کرکٹ حکام نے استقبال کیا اور روایتی انداز میں کھلاڑیوں کا استقبال کیا گیا۔قومی کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور اپنے سامان سمیت چل دیئے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے گال میں شروع ہوگا۔دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *