| | | | | |

پاکستان کا دورہ سری لنکا،میچز گزشتہ سال کی تاریخوں پر،22ویں سیریز،مکمل ریکارڈز

عمران عثمانی کی رپورٹ

پاکستان کا دورہ سری لنکا،میچز گزشتہ سال کی تاریخوں پر،22ویں سیریز،مکمل ریکارڈز۔پاکستان کرکٹ ٹیم آج سری لنکا کے دورے پر روانہ ہورہی ہے۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 3 میں یہ اس کی پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی۔2 میچز کی ٹیسٹ سیریز سے قبل ایک وارم اپ میچ ہوگا۔گزشتہ سال پاکستان نے اسی ماہ جولائی میں سری لنکا میں 2 ٹیسٹ میچزکی سیریز کھیلی تھی۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شہ 2 کی سیریز 1-1 سے ڈرا رہی تھی اور اہم بات یہ ہے کہ اسی سیریز میں پاکستان نے گال میں ایک ریکارڈ ہدف حاصل کیا تھا۔

کیا کسی کو یاد ہے کہ گزشتہ سال پاکستان نے جو ٹیسٹ میچزکھیلے تھے۔ان کا شیڈول کیا تھا۔وہ میچز 16 اور 24 جولائی ست کھیلے گئے تھے۔کیا ہی اتفاق ہے کہ اس بار بھی عین وہی تاریخیں رکھی گئی ہیں۔پہلا ٹیسٹ 16 جولائی 2023 سے گال اور دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی 2023 سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور سری لنکا کے اب تک کے مجموعی ٹیسٹ میچزکے نتائج دیکھے جائیں تو  سری لنکا نے ہمیشہ پاکستان کو ٹف ٹائم دیا ہے۔1952 سے ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز کرنے والی پاکستانی ٹیم اور 1982  سے ٹیسٹ رکن بننے والے سری لنکا میں کچھ تو بڑا فرق ہونا چاہئے تھا،ایسا نہیں ہے،اس لئے کہ  اب تک کھیلے گئے 57 ٹیسٹ میچز میں سے پاکستان اگر 21 میں کامیاب ہوا ہے تو سری لنکا نے بھی 17 میں جیت نام کی ہے۔19 میچز ڈرا کھیلے گئے ہیں۔ویسے ایک جانب پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ریکارڈ 765 رنزبنارکھے ہیں تو کم اسکور 90  ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان 1982 سے اب تک 21 ٹیسٹ سیریز کھیلی جاچکی ہیں۔اس کے علاوہ 2 بار ایشین ٹیسٹ چیمپئن شپ بھی کھیلی ہیں لیکن باہمی سیریز وہی ہوتی ہے جو آپس میں کھیلی جاتی ہیں،ان کی تعداد 21 ہے۔پاکستان نے 9 ٹیسٹ سیریز جیتی ہیں۔سری لنکا 6 میں کامیاب ہوا۔6 سیریز ڈرا ہوئی ہیں۔یہاں پاکستان کو قدرے بہتر سبقت حاصل ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نےپہلے 13 برس  سری لنکا کو کہیں بھی جیتنے نہ دیا،اپنے ملک میں بھی اور سری لنکا میں جیت رقم کی۔سری لنکا نے بھی پہلی فتح چھپر پھاڑ سیریز کی صورت میں پاکستان میں اپنے نام کی۔اس نے 1995 میں پاکستان کو اس کے ہوم گرائونڈز میں 1-2 سے شکست دے دی۔

دونوں ممالک کی باہمی ٹیسٹ سیریز

پہلی سیریز،سری لنکا کا دورہ پاکستان 1982،تین میچزکی سیریز پاکستان 0-2 سے اپنے نام کرگیا

دوسری سیریز،سری لنکا کا دورہ پاکستان 1985،تین میچزکی سیریز پاکستان 0-2 سے جیتا

تیسری سیریز،پاکستان کا دورہ سری لنکا 1986،تین میچزکی سیریز 1-1 سے ڈرا رہی

چوتھی سیریز،سری لنکا کا دورہ پاکستان 1991،تین میچزکی سیریز پاکستان 0-1 سے جیتا

پانچویں سیریز،پاکستان کا دورہ سری لنکا1994،دو میچزکی سیریز پاکستان 0-2 سے جیت گیا

چھٹی سیریز،سری لنکا کا دورہ پاکستان 1995،تین میچزکی سیریز سری لنکا 1-2 سے جیت گیا

ساتویں سیریز،پاکستان کا دورہ سری لنکا 1997،دو میچزکی سیریز0-0 سے ڈرا رہی

آٹھویں سیریز،سری لنکا کا دورہ پاکستان فروری 2000،تین میچزکی سیریز سری لنکا 1-2 سے جیتا

نویں سیریز،پاکستان کا دورہ سری لنکا جون 2000،تین میچزکی سیریز پاکستان 0-2 سے جیتا

دسویں سیریز،سری لنکا کا دورہ پاکستان 2004،دومیچزکی سیریز 1-1 سے برابر رہی

سیریز نمبر 11 ،پاکستان کا دورہ سری لنکا 2006،دو میچزکی سیریز پاکستان 0-1 سے جیت گیا

بارہویں سیریز،سری لنکا کا دورہ پاکستان 2009،دو میچزکی سیریز 0-0 سے ڈرا رہی،دورہ سری لنکن ٹیم پر اٹیک کی وجہ سے ختم ہوا

تیرہویں سیریز،پاکستان کا دورہ سری لنکا2009،تین میچزکی سیریز سری لنکا 0-2 سے جیتا

چودہویں سیریز،سری لنکا کا دورہ پاکستان2011،یہ 3 میچزکی سیریز عرب امارات میں کھیلی گئی،پاکستان 0-1 سے اپنے نام کرگیا

پندرہویں سیریز،پاکستان کا دورہ سری لنکا 2012،تین میچز کی سیریز سری لنکا 0-1 سے جیتا

سولویں سیریز،سری لنکا کادورہ پاکستان 2013،تین میچزکی سیریز عرب امارات میں 1-1 سےبرابر رہی

ستارویں سیریز،پاکستان کا دورہ سری لنکا 2014،دو میچز کی سیریز سری لنکا 0-2 سے اپنے نام کرگیا

اٹھارویں سیریز،پاکستان کا دورہ سری لنکا 2015،پاکستان 3 میچزکی سیریز 1-2 سے جیت آیا

انیسویں سیریز،سری لنکا کا دورہ پاکستان2017،عرب امارات میں سری لنکا 2 میچزکی سیریز 0-2 سے جیتا

بیسویں سیریز،سری کا دورہ پاکستان 2019،پاکستان 2 میچزکی سیریز 0-1 سے جیتا

اکیسویں ٹیسٹ سیریز،پاکستان کا دورہ سری لنکا 2022،دو میچز کی سیریز 1-1 سے ڈرا رہی۔

ان باہمی سیریز سے سمجھنے کی ایک بات یہ ہے کہ سری لنکا نے پاکستان کو اپنے ملک،پاکستان اور متحدہ عرب امارات تک میں بارہا شکست دی ہے۔وجہ اس کی اس کا اسپن ڈیپارٹمنٹ کا مضبوط ہونا ہے۔یہ چیلنج اب بھی ہوگا۔

پاکستان کی سری لنکا میں 11 ویں ٹیسٹ سیریز

پاکستان کرکٹ ٹیم تاریخ میں 11 ویں بار سری لنکا میں باہمی ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے،اس کا آغاز 16 جولائی 2023 سے ہوگا۔ماضی کی نسبت یہ سیریز اس لئے بھی اہم ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ چھتری تلے دوسری بار سری لنکا میں کھیلی جارہی ہے۔گزشتہ ٹیسٹ چیمپئن شپ سرکل میں ایک بار سری لنکا نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔پھر پاکستان نے دورہ کیا۔یوں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ حوالہ سے پاکستان کی سری لنکن سرزمین پر یہ دوسری ٹیسٹ سیریز بھی ہے۔

سری لنکا سرزمین پر پاکستان نے کل ملا کر جو 10 سیریز کھیلی ہیں۔ان میں پاکستان کو معمولی سبقت حاصل ہے۔4 سیریز گرین کیپس اور 3 سیریز آئی لینڈرز کے ہاتھوں میں آئیں۔3 سیریز ڈرا رہی ہیں۔اہم بات یہ بھی ہے کہ  سری لنکا نے جو 3 سیریز جیتی ہیں۔وہ تسلسل کے ساتھ اپنے نام کیں۔2009 سے 2014 کے درمیان اس نے پاکستان کو جیتنے نہیں دیا۔پاکستان نے یہ بھوک 2015 کے  دورے میں مٹائی تھی۔اس طرح کہا جاسکتا ہے کہ سری لنکا گزشتہ 14 سالوں میں اپنے ملک میں سخت حریف رہا ہے۔4 میں سے 3 سیریز اس نے اپنے نام کی ہیں۔

دونوں ممالک کی باہمی سیریز کا کھاتہ سری لنکا میں 1986 سے کھلا ہے۔3 میچزکی سیریز 1-1 سے ڈرا رہی۔1994 میں پاکستان نے پہلی بار سری لنکا کو اس کے ملک میں شکست دی،جب اس نے2 میچز کی سیریز 0-2 سے ہی جیت لی۔3 سال بعد 1997 کی  2 میچزکی سیریز ڈرا پر ختم ہوئی۔دونوں میچز بے نتیجہ تھے۔2000 میں پاکستان 3 میچزکی سیریز 0-2 سے جیت گیا۔اس کے 6 برس بعد 2006 میں 2 میچزکی سیریز 0-1 سے اپنے نام کی۔2009 میں سری لنکا پاکستان کے خلاف اپنے ملک میں  پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا،جب 3 میچزکی سیریز 0-2 سے وہ جیتا۔2012 کی اگلی سیریز3 میچزکی تھی جو اس نے 0-1 سے اپنے نام کی۔2014 میں  اس نے سیریز کے دونوں میچز جیت کر 100 فیصد برتری سے ٹیسٹ ٹرافی اٹھالی۔پاکستان نے 2015 میں جاکر کہیں کم بیک کیا اور 3 میچزکی سیریز 1-2 سے جیت کر شکست کا تسلسل ختم کیا۔2022 میں 2 میچزکی سیریز 1-1 سے ڈرا پر ختم ہوئی۔

یہ تسلسل ایسے ہی ختم نہیں ہوا تھا۔پاکستان نے  جولائی 2015 کے فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں 382 رنزکا ریکارڈ ہدف حاصل کیا تھا۔پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا،ایشیا کی سرزمین پر کسی بھی ٹیم کا دوسرا بڑا ہدف تھا،اس وقت یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا چھٹا بڑا ہدف تھا جو یونس خان کی 171 رنزکی ناقابل شکست اننگ اور شان مسعود کی 125 کی شاندار بلے بازی سے ممکن ہوا تھا۔پھر اس کا اعادہ گزشتہ سال گال میں ہوا،جب پاکستان نے اس سے قریب کا ایک اور ہدف حاصل کرکے نئی ٹیسٹ تاریخ رقم کی۔

دونوں ممالک میں اب تک سری لنکن سرزمین پر جو 25 ٹیسٹ میچزکھیلے گئے ہیں۔ان میں بھی پاکستان آگے ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے حصے میں 9 فتوحات ہیں۔سری لنکا بھی پیچھے نہیں ،اس نے بھی 8 میچز جیت رکھے ہیں۔8 ٹیسٹ میچز ڈرا رہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *