| | | |

ذکا اشرف نے بابر اعظم کو فون کردیا

 

لاہور،پی سی بی میڈیا ریلیز

ذکا اشرف نے بابر اعظم کو فون کردیا۔تازہ ترین کرکٹ نیوز کے مطابق ذکا اشرف / بابر اعظم ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔پاکستان ٹیم کی سری لنکا روانگی سے قبل چئیرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا  اشرف کا کپتان بابر اعظم کو ٹیلی فون چئیرمین زکاء اشرف کا قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار۔ذکا اشرف نے بابر اعظم سے کہا ہے کہ پوری ٹیم کو میری طرف سے نیک خواہشات کا پیغام دیں۔

توقع ہے کہ ٹیم دورہ سری لنکا اور ایشیا کپ میں پاکستان کے لئے کامیابیاں سمیٹے گی۔چئیرمین زکاء اشرف نے ایشیا کپ سے متعلق بھی کپتان بابر اعظم سے گفتگو کی۔

پاکستان کا دورہ سری لنکا،میچز گزشتہ سال کی تاریخوں پر،22ویں سیریز،مکمل ریکارڈز

کپتان بابر اعظم کی زکاء اشرف کا چئیرمین مینجمنٹ کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کے پچھلے دور میں بھی پاکستان نے ایشیا کپ جیتا تھا، انشاء اس بار بھی ایشیا کپ جیت کر پاکستان لائیں گے۔

پاکستان ٹیم کو مزید اوپر لے جانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔پاکستان کی خاطر بھرپور توانائی کے ساتھ میدان میں اتریں گے ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *