| | |

پاکستان اور وکٹوریہ الیون کا بند دروازوں کے پیچھے میچ ڈرا،دوسری باری میں چند ناکام

میلبرن،کرک اگین رپورٹ

پاکستان اور وکٹوریہ الیون کا بند دروازوں کے پیچھے میچ ڈرا،دوسری باری میں چند ناکام۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان اور وکٹوریہ الیون کا میچ ڈرا ہوگیا،بند دروازوں کے ہپیچھے بھی پاکستانی بائولنگ لائن ناکام ہوئی ہے اور بیٹرز بھی کوئی اچھا تاثر نہ چھوڑ سکے ہیں۔ہفتہ کو دوسرے اور آخری روز کی پہلی اننگز میں وکٹوریہ الیون  نے 272 رنز 4 وکٹ پر اننگ ڈکلیئر کردی۔وکٹوریہ کے  ایم ایچ ہیرس 126، ڈی جے براشر 79 ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستانی بائولرز کی حالت یہ ہے کہ  شاہین آفریدی نے 1-37، میر حمزہ نے 1-69، ساجد خان نے1-53، حسن علی نے 1-53کی بائولنگ کے ساتھ پرفارمنس دی۔

پاکستان کا تیسرا بائولر بھی ان فٹ،میلبرن ہسپتال میں آپریشن

پاکستان نے دوسری اننگز کے 11.2 اوورز میں  دووکٹ پر 57 اسکور کئے۔۔ عبداللہ شفیق نے 39 ناٹ آؤٹ، شان مسعود 6، سرفراز احمد 10 رنزبناسکے۔

  پاکستان نے پہلی باری میں 8 وکٹ پر 323 رنزبنائے تھے سعود شکیل 70،  رضوان 50 ریٹائر ہوئے۔ سلمان علی آغا 51، سرفراز احمد 35، صائم ایوب 30، عبداللہ شفیق 26، امام الحق 37 رنزبناسکے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *