| | | | | | |

آئی سی سی ورلڈکپ،پاکستان ٹیم کی پریکٹس،اگلے میچ میں ایک تبدیلی کا فیصلہ ہوگیا

حیدرآباد دکن،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ورلڈکپ،پاکستان ٹیم کی پریکٹس،اگلے میچ میں ایک تبدیلی کا فیصلہ ہوگیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہےکہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023میں پاکستانی کھلاڑی راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں  آج پریکٹس کر رہے ہیں۔کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ڈرلز، بیٹنگ اور باؤلنگ سیشنز میں حصہ لیا۔

پاکستانی ٹیم نے جمعہ کو ہالینڈ کو شکست دینے کے بعد ہفتہ کو آرام کیا۔پاکستانی ٹیم کل پریکٹس کرے گی اور ورلڈ کپ کے اپنے دوسرے میچ میں منگل کو سری لنکا سے مقابلہ کرے گی۔

کرکٹ ورلڈکپ،اگلے 2 روز میں 3 اہم میچز ہونے والے،3 ہی اہم باتیں،کین ولیمسن اپ ڈیٹ

ٹیم منیجمنٹ کے مطابق قومی کرکٹرز بھرپور فارم میں ہیں اور مسلسل کھیل رہے ہیں۔نیدرلینڈز سے کامیابی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کافیصیلہ ہوگیا ہے۔اوپنر فخرزمان کو آرام دیا جائے گا،ان کی جگہ عبداللہ شفیق لیں گے۔فخرزمان کی مکمل ناکامی پر کپتان بابر اعظم اور منیجمنٹ شدید پریشان ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *