| | | | | | | | | |

بھارت سے چوتھا کرکٹرفرار،کوہلی کا بوسہ،بابر کا نیاشاٹ،خواتین جوڑے کے ہاں بچہ کی آمد

کرک اگین اسپیشل رپورٹ

بھارت سے چوتھا کرکٹرفرار،کوہلی کا بوسہ،بابر کا نیاشاٹ،خواتین جوڑے کے ہاں بچہ کی آمد۔بھارت سے ایک اور آسٹریلین کرکٹر فرار،یوں تعداد 4 ہوگئی ہے۔بارڈر گاواسکر ٹرافی کے ابھی 2 ٹیسٹ ہوئے ہیں اور 2 ہی باقی ہیں۔تیسرا ٹیسٹ یکم مارچ سے شروع ہوگا۔کپتان پیٹ کمننر،فاسٹ بائولر جوش ہیزل ووڈ اور اوپنر ڈیوڈ وارنر کے بعد اب جانے کی باری ہے اسپنر ایشن اگرکی۔وہ بھی بھارت سے آسٹریلیا روانہ ہوگئے ہیں۔

ایک خاتون فینز نے ویرات کوہلی کا بوسہ لے لیا۔اس پر سخت ری ایکشن آیا ہے لیکن رکیں یہ بھارت میں نہیں انگلینڈ میں ہوا ہے اور ایسا ساب کچھ مادام تسائو کے میوزیم میں ہوا ہے۔ویسے بھارتی سابق کپتان کی اہلیہ انوشکا شرما کو یہ تھو ڑا حقیقی لگا ہے،یہی وجہ ہے کہ وہ اس پر خوش نہیں ہیں۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ ان دنوں ایک نئی شاٹ کی تیاری کررہے ہیں جو اانے والے پی ایس ایل 8 میچزمیں متعارف کروائیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ایک کرکٹر کبھی مکمل نہیں ہوتا۔چیلنجز بڑھتے جاتے ہیں،اس لئے میں بھی کچھ نیا کرنے کی کوشش میں ہوں۔

سرفراز نے شکست کا ذمہ دار سری لنکا کو قرار دے دیا،شاہین کی کیچ ڈراپ پر تالیاں

انگلینڈ کی سابق خاتون کرکٹر نے اپنی شادی ایک خاتون کے ساتھ کررکھی ہے،اب اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹنر بچہ کی ماں بننے والی ہیں۔انگلینڈ کی سابق خواتین وکٹ کیپر بلے باز سارہ ٹیلر نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ساتھی ڈیانا کے ساتھ اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے ٹیلر نے لکھا، ماں بننا ہمیشہ سے میرے ساتھی کا خواب رہا ہے۔ یہ سفر آسان نہیں تھا لیکن ڈیانا نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔ میں جانتی ہوں  کہ وہ بہترین ماں ہوں گی اور میں اس کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں۔ 19 ہفتے باقی ہیں اور زندگی بہت مختلف ہوگی۔

جیسن رائے کو زمین بوس کرنے کے بعد شاہین کامنفرد آٹوگراف

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *