انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل سے قبل بھارتی کپتان کو نہایت مشکوک پریشانی،سوالات کھڑےہوگئے
پرویڈنس،کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل سے قبل بھارتی کپتان کو نہایت مشکوک پریشانی،سوالات کھڑےہوگئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات 27 جون کی شام پاکستانی وقت کے مطابق بھارت انگلینڈ شام ساڑھے 7 بجے کھیلیں گے۔
بھارتی کپتان روہت شرما کو ایک پریشانی ہے،سیمی فائنل سے پہلے فائنل کی پریشانی نہیں،بلکہ فائنل کھیلنے کیلئے فائنل کے وینیو کی طرف فلائی کرنے کی۔
آپ کو پڑھ کر حیرت ہوگی کہ بھارتی ٹیم کیلئے ایک چارٹرڈ فلائٹ ایئرپورٹ پر تیار ہوگی۔اس کا سیمی فائنل پروویڈنس میں ہے اور فائنل کیلئے برج ٹائون جانا ہے۔
اب روہت شرما کہتے ہیں کہ میری پریشانی یہ ہے کہ اگر میچ زیادہ دیر تاخیر کا شکار ہوا تو ہماری فلائٹ کیسے جائے گی،میں چاہتا ہوں کہ میچ فوری ختم ہو تاکہ ہم بروقت جاسکیں۔پھر کہتے ہیں کہ مجھے کیا۔یہ آئی سی سی اور کرکٹ ویسٹا نڈیز کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہمیں وہاں کیسے پہنچاتے ہیں۔
اب سوال ہوگا کہ روہت شرما کو کیسے یقین ہے کہ وہ سیمی فائنل کھلنے سے قبل فائنل کیسے کھیل سکتے۔کیا انہیں پروویڈنس سے ممبئی واپس نہیں جانا پڑسکتا۔کیا وہ ہار نہیں سکتے۔