| | | |

بین سٹوکس کا چوتھے ٹیسٹ کیلئے بڑا اعلان،بھارت کیلئے خطرہ

 

بین سٹوکس کا چوتھے ٹیسٹ کیلئے بڑا اعلان،بھارت کیلئے خطرہ۔انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے سگنل دیا ہے کہ وہ بھارت کیخلاف سیریز کے چوتھے اور پانچویں ٹیسٹ میچ میں بائولنگ کے لیے فٹ ہو سکتے ہیں۔اگر انہوں نے چوتھے ٹیسٹ سے بالز کیں تو بھارت کیلئے خطرہ بڑھ جائے گا۔

بین سٹوکس اور کوچ دوران میچ ریفری کے پاس پہنچ گئے،انگلش کپتان کا بڑا مطالبہ آگیا

جون 2023 میں لارڈز ایشز ٹیسٹ میچ کے بعد سے متعدد انجری نے اسٹوکس کو بین الاقوامی کرکٹ کی کسی بھی شکل میں باؤلنگ کرنے سے روک دیا ہے۔ 2023 کے ورلڈ کپ کے بعد ان کے بائیں گھٹنے کی سرجری ہوئی تاکہ طویل مدتی انجری کو ٹھیک کیا جا سکے اور انہیں بولنگ میں واپسی کی اجازت دی جا سکے۔

اب وہ بھارت میں اپنی ٹیم کے مسلسل 2 ٹیسٹ ہارنے اور 5 میچزکی سیریز میں 1-2 کے خسارے کے بعد بائولنگ کا فیصلہ کرچکے ہیں۔

سیریز کا چوتھا ٹیسٹ جمعہ سے رانچی میں کھیلاجائےگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *