لاہور۔دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔ٹی 20 ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ پر بڑی بریکنگ نیوز،شرائط اور فیصلہ۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ
ملین ڈالرز کا سوال یہ ہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2026 میں پاکستان بھارت کے خلاف 15 فروری کو میچ کھیلے گا یا نہیں۔جواب کے بغیر پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ چکی ہے۔پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں شیڈول ہیں۔ایونٹ کا بڑا میچ پاکستان بمقابلہ بھارت ہے،جس کی مالیت 250 ملین امریکی ڈالرز ہے۔اب ہر جگہ اور ہر وقت یہی سوال ہوگا کہ کیا بنے گا،اس کا جواب ظاہر ہے کہ وقت آنے پہر دیا جاسکتا ہے لیکن اس سے قبل کچھ معلومات کی روشنی میں کرک اگین یہاں ایک آزاد تجزیہ پیش کررہا ہے۔
حکومت پاکستان کے اعلان کی آئی سی سی یا آئی سی سی بورڈز میں کیا اہمیت ہے۔میڈیا پر اعلان چلا اور آئی سی سی نے بھی میڈیا پر اس کا جواب دیا۔حکومت پاکستان کے مطابق پاکستان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کرے گا لیکن بھارت میچ کا بائیکاٹ کرے گا۔آئی سی سی کے مطابق کوئی بھی ملک جیسا کہ پاکستان مرضی کے میچز کے انتخاب یا بائیکاٹ کا اختیار انداز نہیں کرسکتا۔آسان الفاظ میں پاکستان کو یا تو پورا ایونٹ کھیلنا ہوگا یا پورا ایونٹ نہیں کھیلنا ہوگا لیکن آئی سی سی نے واضح کیا کہ ہمیں پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے آفیشلی لیٹر کا انتظار ہے جو تاحال نہیں ملا۔اس بات کو 28 گھنٹے سے زائد گزرچکے ہیں لیکن پی سی بی نے ابھی تک آئی سی سی کو نہیں لکھا ہے تو پھر اس کے اعلان کی کیا اہمیت رہ جاتی ہے۔
آئی سی سی کا رد عمل،بھارت پاکستان میچ کیلئے کولمبو جائے گا یا نہیں ،جواب آگیا
ذمہ دار ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کا میچ شیڈول کے مطابق ہوگا لیکن اس سے قبل بیک ڈور پر پاکستان کرکٹ بورڈ،آئی سی سی اور بی سی سی آئی میں بات چیت جاری ہے۔خیال ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے مطلوبہ شرائط یا مطالبات دونوں فورمز پر پہچادیئے گئے ہیں۔یہ مطالبات یا شرائط کیا ہوسکتی ہیں۔ذرائع کے مطابق ان میں سے 2 یا 3 ایسی ہیں جو بی سی سی آئی آئی سی سی پلیٹ فارم پر مان لی جائیں گی۔باقی کا مانے جانا مشکل ہوگا۔ذمہ دار ذرائع نے پاک بھارت میچ کے ہونے کے پرسنٹیج چانسز جو بتائے ہیں وہ نہ ہونے سے کہیں زیادہ ہیں۔یوں پاکستان اور بھارت کا میچ 15 فروری کو شیڈول کے مطابق ہوگا،اس کا حتمی اعلان میچ سے 2 یا 3 روز قبل ہوجائے گا۔
