لاہور،کرک اگین رپورٹ
پیٹ کمنز سمیت بڑے نام آئی پی ایل چھوڑکرپی ایس ایل میں،وجہ جانیئے۔یہ ایک اہم بات ہے۔دیکھنا ہے کہ یہ کہانی کیا ہے۔کیا کہیں کسی کو علم ہے یا بتادیا گیا ہے کہ پاکستان سپرلیگ 9 کا ایڈیشن اس بار پاکستان نہیں یو اے ای میں ہوگا۔یہی وجہ ہے کہ انٹرنیشنل پلیئرز نے بہتر انداز میں دلچسپی دکھائی ہے۔اک جانب بھارتی آئی پی ایل سے پیٹ کمنز،جوئے روٹ اور بین سٹوکس جیسے نام دستبردار ہورہیں تو دوسری جانب پی ایس ایل میں بڑے نام رجسٹرڈ کئے جارہے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ میں کچھ واقعی بڑے کھلاڑی دستیاب ہوں گے
شکیب الحسن،کوئنٹن ڈی کاک، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن، گلین میکسویل، ایڈم زمپا، مچل مارش، کیم گرین، سیم کرن، جوس بٹلر وغیرہ جیسے کھلاڑی واقعی آبھی سکتے ہیں۔
ایک دو تین،آئی پی ایل سے تیسرا بڑا نام سائیڈ لائن ہوگیا،جھٹکے ہی جھٹکے
پاکستان کرکٹ ایوانوں سے یہ نیوز ہے کہ ابھی فیصلہ ہونا ہے لیکن فروری کی اس کی تاریخیں عام انتخابات سے ٹکرارہی ہیں۔اب یہ شیڈول تھوڑا آگے کیا جاسکتا ہے اور پی ایس ایل 9 پاکستان میں آرام سے ہوسکتی ہے لیکن اس کیلئے شفاف انتخابات ضروری ہیں۔صاف اور شفاف انتخابات کے نتائج کی شکل میں ملکل بھر میں کوئی ہنگامے یا شدت پسندی نہیں ہوگی۔دوسری صورت میں جگہ جگہ بد امنی اور ہنگامے ہوسکتے ہیں،اس کے لئے پھر شاید پی ایس ایل 9 پاکستان میں مشکل ہو۔اب اگر غیر ملکی پلیئرز اور بڑے نام رجسٹرڈ ہورہے ہیں تو سادہ سا سوال ہے کہ کیا انہیں اندازا ہے کہ پی ایس ایل 9 اس بار باہر ہوگی۔