گوہاٹی،کرک اگین رپورٹ
ورلڈکپ 2023وارم اپ میچز کے پہلے روز بڑا اپ سیٹ،سری لنکا کو شکست۔ایشیا کپ میں پاکستان سمیت بنگلہ دیش اور افغانستان کو شکست دے کر ریڈ لائٹ میں آنے والی سری لنکا کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے پہلے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش سے اپ سیٹ شکست ہوگئی ہے۔گوہاٹی میں بنگلہ دیش ٹیم اپنے اصل کپتان شکیب الحسن کی عدوم موجودگی میں ہی جیت گئی،ان کی انجری کی اطلاعات ہیں۔
ڈراپ کیچ،ناقص فیلڈنگ،غلط تھرو،پاکستانی ٹیم کا پینک بٹن آن،بابر اعظم نے پاگل کا اشارہ کردیا
بنگلہ دیش نے پہلی کامیابی یہ حاصل کی کی سری لنکا کو 5 بالز قبل 263 اسکور پر ڈھیر کردیا۔دوسری فتح یہ تھی کہ اس نے ہدف کے تعاقب میں کوئی بے وقوفی نہیں دکھائی۔21 اوور زتک 131 رنزکا آغاز جیت کی بنیاد تھا۔لٹن داس 61 بناکر گئے۔کپتان مہدی حسن مرزا نے بھی سلسلہ وہیں سے جوڑا،جہاں ٹوٹا تھا لیکن 183 کے اسکور پر دوسرے اوپنرتنزید حسن شاندار 88 رنزکرکے آئوٹ ہوگئے۔توحید صفر پر گئے۔
بنگلہ دیش نے 264 اسکور کا ہدف 42 اوور میں 3 وکٹ پر پورا کرکے 7 وکٹ کی بڑی جیت نام کی ہے۔مہدی حسن 67 اور مشفیق الرحیم35 رنزبناکر ناٹ آئوٹ لوٹے۔
سری لنکا کی اننگ کی تفصیلات جاننے کیلئے اس لنک پر کلک کریں
پاکستان کی شاندار بیٹنگ کیویز کیلئے بڑا ہدف ،بنگلہ دیش نے سری لنکا کو قابوکیا
کرک اگین نے ہاف میچ کے دوران ہی لکھ دیا تھا کہ سری لنکا قابو میں آگیا ہے۔