پالی کیلے،کرک اگین رپورٹ
بڑااپسیٹ،افغانستان نے سری لنکا کے خلاف پہلا ون ڈے میچ 60 رنزسے جیت لیا ہے۔آئی لینڈرز کے دورے پر موجود افغانستان ٹیم نے پالی کیلے میں میزبان ٹیم کو پچھاڑ کررکھ دیا۔
فاتح ٹیم نے پہلے کھیل کر مقررہ 50 اوورز میں8 وکٹ پر 294 اسکور بنائے۔ابراہیم زردان نے شاندار سنچری اسکور کی،انہوں نے 106 رنزکی اننگ کھیلی۔رحمت شاہ نے 52 رنزبنائے۔ایک موقع پر 38 اوورز میں اسکور 2 وکٹ پر 232 رنزتھا۔12 اوورز میں 100کی امید تھی لیکن پھر آئی لینڈرز نے بیک کیا اور مہمان ٹیم کو294 اسکور تک محدود کیا۔8 وکٹیں لیں۔اسپنر ہاسارنگا ڈی سلو نے 42 رنزدے کر 2 وکٹیں لیں۔
کیوی ٹیم کی ایک جیت،پاکستان کو جھٹکا،ورلڈکپ سپرلیگ میں تنزلی
جواب میں آئی لینڈرز90 تک 4 وکٹ گنواکر واپسی نہ کرسکے اور 12 اوورز قبل ہی 234 کے قلیل اسکور پر وکٹ چھوڑ گئے۔12 اوورز قبل آئوٹ ہونے والی ٹیم کو بڑی ہزیمت سے ہاسا رنگا ڈی سلوانے66 رنزکی اننگ کھیل کربچایا،اوپنر پتھم نشانکا نے85 رنزبنائے۔دونوں کی کاوشیں بے سود بنیں۔افغانستان 60 رنزسےجیتا۔سیریز میں 0-1 کی برتری لی۔پیسر فضل حق فاروقی نے49 رنز دے کر 4 اور گلبدین نبی نے34 رنزدے کر 3 وکٹیں لیں۔
آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ ٹیبل پر افغانستان کی پیش قدمی ہوئی ہے،اس کے پوائنٹس110 ہوگئےہیں اور اس کے 11 میچز ابھی باقی ہیں۔ادھر سری لنکا بدستور 10 ویں پوزیشن پر ہے۔اس کے62 پوائنٹس ہیں،اس کے 19 میچزہوئے ہیں۔صرف 5 میچز باقی ہیں،اس کی ورلڈکپ میں براہ راست انٹری دائو پرلگ گئی ہے۔سارے میچز جیتے بھی تو 112 پر اس کی مہم تمام ہوگی۔