| | | | | | | | | | | |

کیوی ٹیم کی ایک جیت،پاکستان کو جھٹکا،ورلڈکپ سپرلیگ میں تنزلی

آک لینڈ،دبئی،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ 2022 کی ٹیبل پر نیوزی لینڈ کی ایک جیت سے بڑافرق پڑاہے۔پاکستانی ٹیم 5ویں سے چھٹے نمبرپر پہنچ گئی ہے۔نیوزی لینڈ نے چوتھی پوزیشن اپنے نام کرلی۔

آک لینڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 7 وکٹ سے ہرادیا۔اس فتح سے کیوی ٹیم کے120 پوائنٹس ہوگئے۔نتیجہ میں وہ چھٹے سے چوتھے نمبر پر آگیا۔بنگلہ دیش کی 5 ویں اور پاکستان کی چھٹی پوزیشن ہوگئی ہے۔

بڑا اسکور کرکے بھی بھارت کو بڑی شکست،کیویز پہلا ون ڈے جیت گئے

نیوزی لینڈ کا اگلا ہدف آسٹریلیا،انگلینڈ اور بھارت ہوگا،ایک کامیابی سے وہ 130 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آجائے گا۔اس وقت بھارت 129،انگلینڈ 125 اور آسٹریلیا 120 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔نیوزی لینڈ،بنگلہ دیش اور پاکستان کے بھی 120 پوائنٹس ہیں لیکن کیوی ٹیم کے میچز ان سے کم ہیں،اس لئے اس کی ترقی ہوئی ہے۔افغانستان کے 100،ویسٹ انڈیز کے 88 پوائنٹس ہیں۔جنوبی افریقا59 پوائنٹس کے ساتھ 12 ویں،سری لنکا 59 کے ساتھ 11 ویں نمبر پر ہیں۔

ٹاپ 8 ٹیمیں اگلے سال کے ورلڈکپ کاٹکٹ کٹوائیں گی،اس کے بعد کی ٹیموں کو کوالیفائر کھیلنا ہوگا۔جنوبی افریقا بڑے خطرے میں ہے اور ویسٹ انڈیز بھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *