سنچورین،میلبرن:کرک اگین رپورٹ
باکسنگ ڈے ٹیسٹ،بابر اعظم اور ویرات کوہلی میں مقابلہ پڑگیا،شائقین منتظز۔باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں ویرات کوہلی اور بابر اعظم میں جوڑ پڑگیا۔کرکٹ فینز ابھی سے دونوں کا تقابل کرنے لگے اورساتھ میں دعوے بھی۔مقابلہ پاکستان اور بھارت کا نہیں ہے۔ٹیسٹ میچ بھی پاکستان اوربھارت کے درمیان نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بابر اعظم اور ویرات کوہلی میں مقابلہ بنتا ہے۔
بات یہ ہے کہ 26 دسمبر باکسنگ ڈے سے 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 4 بجے پاکستان اور آسٹریلیا میلبرن میں ٹکرائیں گے جب کہ اسی روز دوپہر 1 بجے بھارت اورجنوبی افریقاکا سپرسپورٹ سنچورین میں ٹیسٹ میچ شروع ہوگا۔
اب یک جانب ویرات کوہلی کا ایکشن دیکھنے کو ملے گا تو دوسری طرف بابر اعظم کا،دونوں کیلئے یکساں چیلنجز ہیں۔دونوں مقامات پرتیز اور بائونسی پچز ہیں اور دونوں ممالک حریف ممالک میں سنگل ٹیسٹ سیریز بھی نہیں جیت سکے ہیں۔
سال 2023 میں بھارت کے ویرات کوہلی اب تک 7 میچز کی10 اننگز میں557 رنزبناچکے ہیں۔51.57 کی اوسط ہے۔2 ہاف سنچریز ہیں اور ایک سنچری۔بابر اعظم کیلئے یہ سال ٹیسٹ کرکٹ میں مایوس کن ہے۔اب تک 4 میچز کی 7 اننگز میں162 رنزبناسکے ہیں۔23.14 کی معمولی اوسط ہے۔39 ہائی اسکور ہے اور ظاہر ہے کہ سنچری یا اہف سنچری نہیں ہے۔
اعدادوشمار مقابلہ کے نہیں ہیں لیکن چونکہ کلاس بڑی ہے،نام بڑے ہیں،اس لئے آٹو میٹک کام بن جاتا ہے۔