میلبرن،کرک اگین رپورٹ۔باکسنگ ڈے ٹیسٹ،میلبرن میں گھمسان کا رن،طوفانی ہوائوں کے بعد بھارت مشکل میں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بارڈر۔گاواسکر ٹرافی۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل جگہ کیلئے بھارت کی کوششوں کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ٹیسٹ کرکٹ کی یہی خوبصورتی ہے کہ ایک سیشن کس کا ااور دوسرا کس کا۔بھارت کیلئے 3کیچز ڈراپ کرنے والے نوجوان کھلاڑی سب کی نفرت کا مرکزبن گئے۔تیز ترین 200 ٹیسٹ وکٹ مکمل کرنے والے پیسر جسپریت بمراہ پھر بے اثر ہوگئے۔باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے چوتھے روز کے اختتام پر آسٹریلیا کو 333 رنزکی سبقت مل گئی ہے اور اس کی ایک وکٹ باقی ہے۔
باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور محمد سراج کی جانب سے کینگروزمڈل آرڈر کو چیر ڈالنے کے بعد کپتان پیٹ کمنزاور لبوشین نے آسٹریلوی ٹیم کو یقینی شکست سے بچا لیا۔مقابلے کے ابتدائی دو دنوں پر غلبہ حاصل کرنے کے بعد، آسٹریلیا کو بمراہ کے شاندار سپیل نے بیک فٹ پر کھڑا کردیا،بمرا کی 200 ویں ٹیسٹ وکٹ بھی اس طوفان میں شامل تھی، آسٹریلیا 91 پر 6 وکٹ گنواچکا تھا اور برتری صرف 196 رنزکی تھی۔ایسے میں بارڈر-گواسکر ٹرافی کو ان کی گرفت سے پھسلنے کا خطرہ تھا۔ میزبان ٹیم کو اتوار کی سہ پہر 22 گیندوں کے ڈرامائی طوفان میں 4-11 سے نقصانکا سامنا کرنا پڑا، جس میں نہ رکنے والے بمراہ نے چار بیٹرز چھین لیے۔
ایم سی جی میں بڑاباکسنگ ڈے ٹیسٹ،2 چیزیں دائو پر لگ گئیں،آسٹریلیا یا بھارت
لبوشین اور پیٹ کمنزنے ساتویں وکٹ کے لیے 57 رنز کی شراکت کے ساتھ اپنے ڈوبتے جہازکو مستحکم کیا ۔بھارتی اوپنر یاشاسوی جیسوال کو میدان میں ایک خوفناک دن دیکھنا پڑا، جنہوں نے 46 پر گلی میں لیبوشین اور 21 پر کمنز کو سلی مڈ آف سمیت پر تین موقعوں سے محروم کردیا۔میچ جب ختم ہوا تو نیتھن لائن 41 اور بولینڈ 10 پر تھے۔آسٹریلیا173 رنز9 وکٹ سے 228 رنز9 وکٹ کرچ کا تھا۔اس سے قبل پیٹ کمنز 41 اورلبوشین 70رنز بناگئےسمتھ 13 اور عثمان خواجہ 21 کرسکے۔جسپریت بمرا نے24 اوورز میں 56 رنزدے کر 4 آئوٹ کئے۔محمد سراج نے 3 آئوٹ کئے۔آسٹریلیا کے 474 رنزکے جواب میں بھارت 369 رنزبناکر آئوٹ ہوا۔
میلبرن میں سب سے زیادہ کامیاب ٹیسٹ رنز کا تعاقب 332 ہے، جو ٹھیک 96 سال قبل اتوار 29 دسمبر 1928 کو ہوا تھا۔ انگلینڈ نے آسٹریلیا کو تین وکٹوں سے شکست دے کر یہ میچ جیتا۔