چیمپئن آف چیمپئنز ٹرافی،بھارت یا نیوزی لینڈ،500 کروڑ کی شرطیں،گرفتاریاں،ریٹائرمنٹ اور فاتح کی بریکنگ نیوز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ جوئے، بھارت کے فیورٹ ہونے اور میٹ ہنری کے فٹ، ان فٹ ہونے اور روہت شرما کے ریٹائرمنٹ کی افواہوں کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل کا اسٹیج لگ گیا ہے لیکن ایمانداری کی بات یہ ہے کہ کیا انٹرنیشنل کرکٹ اور خاص کر پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کمیونٹی میں اس فائنل کے حوالے سے کوئی خاص جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ ہرگز نہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھی اس کا احساس ہے کہ پاکستان بھارت کے باہمی ٹکر اور مقابلوں کے بغیر کسی بھی ایونٹ کے فائنل کی وہ رونق نہیں ہو سکتی جو کہ ان دونوں کے ہوتے ہوئے یا ان دونوں کے چانسز رکھتے ہوئے ہوتی ہے۔بہرحال اب تو فائنل یوں ہی ہونا ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے کلائمکس کا دن آگیا ۔بھارت یا نیوزی لینڈ۔ دو نہیں ،کوئی ایک اگلے چار سال کے لیے چیمپیئنز ٹرافی کی بنیاد پر چیمپئن آف چیمپیئنز کہلائے گا ۔سوال یہ ہے کہ یہ دونوں ٹیمیں میرٹ اور حقیقی کارکردگی کی بنیاد پر فائنل تک پہنچی ہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ کسی حد تک ۔سوال ہوگا یہ کسی حد تک کا کیا مطلب ہے۔ جواب یہ ہے کہ بھارت کے لیے ایک مقام، ایک کنڈیشن اور اس کی مرضی کی پچز اور اس پچز کی بنیاد پر اس کی مرضی کی ٹیم سلیکشن، چار چار سپنرز پرانحصار کرنا اور ایک ہی مقام پر کھیلنا یہ ایک فیورٹ ازم کی نشانی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ برطانیہ کے اخبار نے ہیڈ لائن لگائی ہے کہ روہت شرما سے پوچھ لیں کہ کرنا کیا ہے۔ٹاس کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یعنی اس سے بڑا اور خوفناک طنز کسی ٹیم پر نہیں ہو سکتا ۔اب اگر بھارت کل جیت گیا تو اس کی اچھل کود کیا دنیائے کرکٹ کو یہ بتانے کے لیے بہت ہوگی کہ بھارت ہی چیمپیئنز ہے۔ جبکہ بہت سی ٹیمیں اور ممالک بھارت کو دیے گئے اور بھارت کو حاصل ایڈوانٹیجز پرشاکی دکھائی دیتے ہیں۔ ان میں ناصر حسین ہیں۔ مائیکل ایتھرٹن ہیں۔پیٹ کمنز ہیں۔ سٹیون سمتھ ہیں ۔پاکستان سے بھی متعدد آوازیں ہیں اور اسی طرح اور بھی دیگر کرکٹ ممالک حتیٰ کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کیمپ نے بھی بر ملا اظہار کیا کہ بھارت کیلئے یہ ایک فیورٹ والی بات ہے، لیکن مچل سینٹنر نے آج دبئی میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہم بھارت کو چیلنج کریں گے اور 250 رنزبھی ہم سمجھتے ہیں کہ بہت ہوں گے اور اس پچ پر ہم جیتنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے اپنے پیسر میٹ ہنری کے بارے میں ایک ہی انکشاف کیا کہ ان کا فیصلہ کل میچ سے قبل ہوگا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025 کا فائنل اتوار 9 مارچ کو دبئی میں کھیلا جارہا ہے۔چیمپئنز کے چییمپئن کا فیصلہ ہونا ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ میں جنگ ہوگی۔ون ڈے فارمیٹ ہے لیکن دونوں ٹیمیں ورلڈ چیمپئن نہیں ہیں۔آسٹریلیا جو 2023 سے 2027 تک ورلڈکپ چیمپئن ہے،وہ یہاں تک نہیں پہنچا۔بھارت یا نیوزی لینڈ میں سے جو جیتے گا وہ ورلڈ چیمپئن نہیں بنے گا لیکن چیمپئنز کا چیمپئن ضرور ہوگا کیونکہ وہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ونر ہوگا۔
فائنل سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کی افواہیں تھیں لیکن بھارتی کھلاڑی شبمین گل نے کہا ہے کہ روہت شرما کا ریٹائرمنٹ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،چاہے نتیجہ کچھ بھی ہو۔انہوں نے نے نیوزی لینڈ کو سخت حریف قرار دیا ہے لیکن دعویٰ کیا ہے کہ بھارت جیتنے کیلئے میدان میں اترے گا۔روہت کے مستقبل کے بارے میں شدید قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، جس کا ممکنہ اعلان گزشتہ جون میں بارباڈوس میں ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ٹوئنٹی 20 فارمیٹ سے ریٹائر ہونے کے ان کے فیصلے سے منسلک ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اب اس طرح کے اعلان کے لیے ایک اور موزوں لمحہ پیش کرتا ہے۔ل نے ہفتے کے روز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پری فائنل میڈیا کانفرنس کے دوران ایسی قیاس آرائیوں کو ختم کردیا۔ اپنے تبصروں کی کسی بھی غلط تشریح یا غلط رپورٹنگ سے بچنے کے لیے، گل کانفرنس کے بعد میڈیا روم میں واپس آیا اور یہ واضح کرنے کے لیے کہ روہت کے پاس اس طرح کے کسی منصوبے کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔گل نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اس موقع پر دباؤ ہوگا اور کوئی بھی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کو صرف ایک اور کھیل نہیں سمجھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بڑے میچوں کا دباؤ ضرور ہوتا ہے۔
اب دبئی کی پچ ہے،23 مارچ کے پاکستان بھارت والے میچ کی پچ،سلو،سپنرز کیلئے مددگار اور بھارت کیلئے سازگار،جس کے سپنرز اب تک ایونٹ میں 21 وکٹیں لے چکے ہیں اور یہ میگا ایونٹ ورلڈ کپ 3 ایڈیشن سے زیادہ وکٹیں ہیں۔نیوزی لینڈ کو ہی یہاں فائنل ہونا چاہئے تھا۔شاید وہی بھارت کا توڑ کرسکے گا،اس لئے کہ اس کے سپنرز اب تک 17 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں،گویا بھارت کی ٹکر میں ہیں۔
نیوزی لینڈ جس نے 2000 میں بھارت کو ہراکر چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی،اپنے زمانے کا چھٹا آئی سی سی فائنل کھیل رہا ہے اور ان میں سے اس کے پاس موجود کین ولیمسن ایسے ہیں جو پانچ فائنل کھیل چکے۔ویرات کوہلی،روہت شرما اور کین ولیمسن عمر کے اس حصے میں ہیں کہ کسی بھی وقت ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں،اب کس کا کیریئر افسوس اور کس کا کا کیریئر خوشی کے ساتھ ختم ہوگا۔کون جان سکتا ہے۔جوئے روٹ اور سٹیون سمتھ کی مثال سامنے ہے،دونوں ناکام ہوئے،سٹیون سمتھ ون ڈے کرکٹ ہی چھوڑ گئے ہیں۔
میٹ ہنری اس وقت زخمی ہیں۔شرکت مشکوک ہے۔ہنری نے اس چیمپئنز ٹرافی میں 16.70 کی اوسط سے دس وکٹیں حاصل کیں۔ ان میں سے پانچ وکٹیں دبئی میں بھارتکے خلاف گروپ میچ میں آئی تھیں۔بھارت نے گزشتہ 14 آئی سی سی ایونٹس میں سے 12 میں ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنائی ہے اور تین میں کامیابی حاصل کی ہے۔ نیوزی لینڈ نے آٹھ میں جگہ بنائی اور ایک ایونٹ جیتا ہے۔ویرات کوہلی چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرس گیل کے ریکارڈ کو توڑنے سے 45 رنز دور ہیں۔نیوزی لینڈ کے اسپنرز نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل میں سات وکٹیں حاصل کیں، جو 50 اوور کی کرکٹ کے کھیل میں ان کی مشترکہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔ لیکن وہ بھارت کے خلاف کھیلے گئے گروپ گیم میں زیادہ موثر نہیں تھے، انہوں نے 5.1 رن فی اوور کی شرح سے 128 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔
دبئی کی پچ سپنرز کو مدد دے گی،ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی۔نیوزی لینڈ کھیلا تو جیت کیلئے 270 سے 290 رنز بہت ہونگے۔بھارت پہلئ کھیلا تو 240 سے 270 رنز بھی اس کیلئے کافی ہونگے۔سخت مقابلہ کی توقع ہے۔نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کی جیت کیلئے تیار ہے۔اس بار بھارت کو ہم سرپرائز دیں گے۔وہ بھی دبئی میں پریس سے بات کررہے تھے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق فائنل میچ پر 5000 کروڑ روپے تک کی شرطیں لگائی گئی ہیں۔بیٹنگ رِنگس پر نظر رکھنے والے ذرائع کے مطابق، ہندوستان بین الاقوامی بکیز کی پسندیدہ ٹیم ہے۔ ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ کئی بکیز انڈر ورلڈ سے منسلک ہیں اور ہر بڑے میچ کے دوران دنیا بھر سے بڑے بکیز دبئی میں جمع ہوتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق، دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے جاری چیمپئنز ٹرافی کے دوران اب تک پانچ بڑے بکیوں کو گرفتار کیا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دو بکیز پروین کوچر اور سنجے کمار کو انڈیا آسٹریلیا چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میچ پر سٹے بازی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
بھارت نیوزی لینڈ کے درمیان آئی سی سی ایونٹ فائنل میں پہلے جو مقابلہ ہوا۔نیوزی لینڈ 2000 میں فائنل جیتا۔2025 میں بھارت گروپ میچ جیتا ہے