دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔بریکنگ نیوز،آئی سی سی میٹنگ میں پاکستان بھارت دوستانہ ماحول میں شریک،ایشیا کپ پر کوئی کمیٹی نہیں بنی۔
جوں جوں وقت گزررہا ہے۔تفصیلات پختہ ہورہی ہیں۔کرک اگین نے شام 7 بجے سے قبل نیوز بریک کی تھی کہ بھارت کو سبکی ہے۔کوئی بڑا بریک تھرو نہیں ہے اور اب تازہ ترین بریکنگ نویز آئی سی سی میٹنگ کی آئی ہے۔
آئی سی سی میٹنگ اور ایشیا کپ ٹرافی تنازع،بھارتی میڈیا پر اب کیا چل رہا
ایشیا کپ ٹرافی کا تعطل جمعہ کو آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی طرف سے اٹھایا گیا تھا۔حیران کن طور پر بات چیت سختی کی بجائے دوستی کے ماحول میں ہوئی۔ غیر رسمی طور پر آئی سی سی بورڈ نے بی سی سی آئی اور پی سی بی اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی کے درمیان تعطل کو حل کرنے میں مدد کرنے کی پیشکش کی ہے۔کوئی قرار داد یا کمیٹی کا ذکر نہیں ہوا۔ایک بات ضرور کہی گئی ہے کہ
آئی سی سی میٹنگ ختم،ایشیا کپ پر بھارت کو سبکی،ٹی 20 ورلڈکپ شیڈول سمیت کئی بڑے فیصلے
ضرورت پڑنے پر اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک پینل بھی بنایا جا سکتا ہے۔
