کرک اگین کرکٹ رائونڈاپ
بریکنگ نیوز،پاکستان کی آئی سی سی کو کیا یقین دہانی،کرکٹر،اداکارہ کی شادی،درجن بھر اہم خبریں۔سری لنکا نے افغانستان کے خلاف 3 ایک روزہ میچزکی سیریز1-2 سے جیت لی۔پہلا میچ جیتنے والی افغان ٹیم اگرچہ دوسرے ون ڈے میچ ہاری تو بھی یقین تھا کہ آخری میچ میں فائٹ ہوگی لیکن یہ کیا،افغان ٹیم فیصلہ کن میچ میں پورے اوورز سے کہیں قبل 116 پر ڈھیرہوگئی۔جواب میں سری لنکا 16 اوورز میں 1 وکٹ پر اسکور پورا کردیا۔
ادھر افغانستان ٹیم کو ایک اور دھچکا لگا۔ون ڈے سیریز سے باہر ہونے والے راشد خان اکلوتے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔منیجمنٹ نے اعلان کیا کہ آئی پی ایل کھیلنے کی قیمت راشد خان کو یوں چکانی پڑی ہے کہ وہ پورے دورے سے باہر ہوگئے ہیں۔
ٹیسٹ فائنل،اوول میں 2 پچزکا انکشاف،پلان بی بھی تیار،آئی سی سی کو خوف الگ
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ڈرگیا،اپنے پیسر تسکین احمد کے معاملہ میں بزدلی دکھادی،ان کو کائونٹی سمیت کسی بھی غیر ملکی کنٹریکٹ کا این او سی دینے سے انکار کردیا ہے۔اس خوف کی بنیادی وجہ ورلڈکپ 2023 ہے۔بنگلہ دیش اس لئے کوئی رسک لینے کوتیار نہیں ہے۔
ادھر ایک اور انکشاف ہوا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو ورلڈکپ 2023 کے لئے اپنی ٹیم بھارت بھیجنے کی حامی بھری ہے۔ایک معمولی شرط لگائی ہے۔وہ بھی یہ درخواست کی ہے کہ ورلڈکپ کے رائونڈ میچزمیں سے اس کا کوئی میچ احمد آباد میں نہ رکھاجائے۔نجم سیٹھی نے آئی سی سی حکام سے کہا ہے کہ وہ احمد آباد میں فائنل کھیل لیں گے،اگر وہ وہاں پہنچ گئے لیکن ابتدائی میچزمیں سے کوئی وہاں نہ رکھاجائے۔ساتھ میں یہ بھی کہا ہے کہ فیصلہ حکومت پاکستان کرے گی۔گویا پی سی بی نے ایشیا کپ 2023 اور اپنے ہائبرڈ ماڈل کےا نجام کی پروا نہیں کی۔
بھارت اور آسٹریلیا کے لیجنڈری کرکٹرز سنیل گاواسکر اوررکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لئے ٹیم سلیکشن میں ایک غلطی کرگیا۔اسپنر روی چندرن ایشون کو نہ کھلاکر بھارت نے اپنے آپ کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کے فائنل میں اپنے آپ کو پیش کردیاہے۔آسٹریلیا نے پہلے روز 3 وکٹ پر 327 اسکور بنالئے تھے۔
بھارت کے کھلاڑی ویرات کوہلی نے اپنے حریف بیٹر سٹیون سمتھ کی تعریف کردی۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 فائنل کے پہلے روز سٹیون سمتھ نے 95 رنزکی اننگ کھیلی،بدستور موجود ہیں۔کوہلی کہتے ہیں کہ سمتھ نئی جنریشن کے لئے کرکٹ کے بڑے ماڈل ہیں۔
ایشیا کپ،ورلڈکپ،انگلینڈ کا پی سی بی سے ہنگامی رابطہ،جے شاہ بھی وہاں
بھارتی اداکارہ سارہ علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جلد ہی ایک کرکٹر سے شادی کرنے والی ہیں،اگرچہ انہوں نے نام نہیں بتایا لیکن ساتھ میں ایک قیاس آرائی کچھ یوں ہے کہ وہ ماضی قریب میں شبمان گل کے ساتھ دیکھی گئی ہیں،سب کا شک ادھر ہی چلا گیا ہے۔
آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ حکام نے ورلڈکپ 2023 کا شیڈول فائنل کرلیا ہے،جو جمعرات یا جمعہ میں سے کسی ایک روز جاری ہوگا۔