دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔منہ اٹھاکر شاٹ نہیں کھیل سکتا،حسن نواز۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں لائے گئے ایک کرکٹر حسن نواز نے دبئی میں 3 ملکی کپ اور ایشیا کپ کے آغاز سے قبل کہا ہے کہ منہ اٹھاکر شاٹ نہیں کھیل سکتا۔
انہوں نے بدھ کی شام دبئی میں بات کی اور کہا ہے کہ منہ اٹھاکر ہربال پر چھکا نہیں مارا جاسکتا۔اب اچھا کھیل رہا ہوں۔صفر پر اب زیادہ آئوٹ نہیں ہوتا۔شروع میں مشکل ہوئی۔مجھ پر کوئی بوجھ نہیں۔پریشر میں مجھ سے بہتر کھیلا جاتا ہے۔یو اے ای کی کنڈیشن میں منہ اٹھاکر ہربال پر چھکا نہیں لگایا جاسکتا۔ پریکٹس میچز کھیل لئے۔تیاری مکمل ہے۔،انہوں نے کہا ہے کہ ہر میچ کا پریشر ہوتا ہے۔میں اسے چیلنج کے طور پر لیتا ہوں۔ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کو انجوائےکروں گا۔چیلنج ملکی کپ اور ایشا کپ بنالوں گا۔