لاہور،کرک اگین رپورٹ۔قذافی سٹیڈیم،پچ اور شاہین کے متعلق سنچری میکر فلپس کے اہم ریمارکس،راچن کی انجری اپ ڈیٹْکرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے خلاف قذافی سٹیڈیم کے نئے گراؤنڈ میں سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے گلین فلپس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ شاندار گراؤنڈ بنایا ہے۔ بہترین آؤٹ فیلڈ تھی جو کہ تیز تھی اور بہترین پچ تھی، بولرز کے لیے بھی تھی اور بیٹرز کے لیے بھی۔ بعض اوقات بال باؤنس ہو رہا تھا۔ بعض اوقات بیٹھ رہا تھا تو یہی خوبصورتی ہوتی ہے تو یہ میرا خیال ہے کہ چیمپینز ٹرافی کے لیے بھی ایسی یچز ہوں گی تو میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور گراؤنڈ سٹاف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے زخمی ہونے والے کھلاڑی راچین کے بارے میں کہا کہ فی الحال میں کچھ نہیں کہہ سکتا ۔چوٹ سنجیدہ ہے۔ ابھی ہم اس کی مانیٹرنگ کریں گے ۔دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں میچ جیتنے کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ پچ پہ کتنا وقت گزار کے ٹھیک ہوں۔ آپ جائیں۔ کھیلیں ۔ہ پچ ٹھیک تھی ۔اس کے بعد میرے لیے اسان ہوتی گئی۔
ابھی بھی مکمل ٹھیک نہیں ہوا،ایک اننگ سے بابر پر آپ بات نہیں کرسکتے،فخرزمان
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے2 سپنر رکھے کہ پاکستان کا سوچا ہو ،ایسا نہیں ہے۔ہم عام طور پر ون ڈے کرکٹ میں ایسے ہی جاتے ہیں۔ تین فاسٹ بولر ہوتے ہیں دو سپنر ضرور ہوتے ہیں اور پھر ایشیا میں تو خاص کر اس کا خاص خیال کیا جاتا ہے ۔ جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے انہوں نے اپنی ٹیم میں ایک سپیشلسٹ سپنر رکھا اور دو آل راؤنڈرز سپیشلسٹ رکھے تو انہوں نے بھی اس کو سوچا لیکن میچ کے بعد اور دن کے بعد جس کی قسمت ہو یا جو بہتر کھیلے اس کے لیے ہوتا ہے۔
اس میچ سے کی جیت سے فائدہ ضرور ہوگا لیکن جنوبی افریقہ خلاف نئی کنڈیشن ہوں گی اور نیا دن ہوگا سامنے نئی ٹیم ہوگی تو ممکن ہے ہم مختلف سکلز کے ساتھ جائیں ۔سامنے کی ٹیم کو دیکھ کے، تو ایک میچ سے کوئی بڑی بات نہیں ہوتی ،یہ چیزیں چلتی رہتی ہیں، ہمارا خیال ہے کہ ہم اگلے میچ میں بھی اسی طرح جائیں۔شاہین سمیت سب اچھے ہیں ۔میں نے کوئی خاص ٹارگٹ کر کے کسی ایک بائولر کو نہیں مارا ۔وہ تینوں ہائی کلاس بائولر ہیں۔ بدقسمتی سے آج شاہین کا دن نہیں تھا ۔میں کوئی ایسی بات نہیں کروں گا۔
ایک سوال کے جواب میں وہ مسکرا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ہاں فخر کی وکٹ میرے لیے بڑی اہم تھی اور باقی کے لیے ٹھیک تھی لیکن سنچری بھی اچھی تھی اور کیچ بھی اچھا تھا لیکن پولنگ اچھا تجربہ تھا۔ اچھی وکٹ تھی۔