کرک اگین رپورٹ۔فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم کی انڈر19 ٹیم کیلئے تقاریب،سرفراز کا بھارت پر الزام،شاید یہ ضروری تھا مگر کیوں۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہیں کہ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ انڈر 19 ایونٹ جیتا ہے۔یاد رہے کہ یہ انڈر 19 ورلڈکپ نہیں ہے۔وہ ابھی کھیلاجانا ہے۔
پاکستان نے فائنل میں بھارت کو ہرایا ہے۔یاد رہے کہ مینز سینئر ایشیا کپ 2025 میں پاکستان بھارت سے 3 بار ہارا تھا۔پاکستان اور بھارت کی قومی ٹیموں کا آنے والے ٹی 20 ورلڈکپ 2026 اور انڈر 19 ورلڈکپ 2026 میں ابھی مقابلہ ہونا باقی ہے۔ایسے میں پاکستان کی جیت کے 24 گھنٹے کے اندر 2 بڑی تقریبات ہوگئی ہیں۔پہلی وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کی۔اعزاز میں تقریب رکھی۔ایک کروڑ روپے فی کھلاڑی کیلئے انعام کا اعلان کیا۔اس کے فوری بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی جی ایچ کیو میں تقریب رکھ دی اور اس کی نیوز اور تصاویر جاری کیں۔کیا یہ کچھ زیادہ نہیں ہوگیا۔شاید اس کی ضرورت تھی اور ایسے حالات میں ہمیشہ رہے گی۔کھلاڑی 2 مختلف سوچوں میں ہونگے،کہ واقعی اتنا بڑا کارنامہ تھا کہ یہ ضروری تھا۔دوسری سوچ کہ جو ملکی حالات ہیں اور جو حالات کھڑے ہیں،ان کو ناملائز کرنے،اور کریڈٹ لینے کیلئے شاید یہ ضروری تھا۔جو بھی تھا،اس لیول کی ایسی جیت پر دنیا میں کہیں اور ایسا نہیں ہوتا ہے۔
پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ چیمپئن ،بھارت کو شکست
پاکستان انڈر 19 ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد نے آج کہا ہے کہ بھارت نے ایونٹ کے دوران غیر اخلاقی رویہ رکھا،کھلاڑی مشتعل رہے۔بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی پلیئرز کو اشتعال میں لانے کی کوشش کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ سوچ رہا ہے کہ بھارتی رویہ کی شکایت وہ آئی سی سی سے کرے گا۔بھارتی بورڈ نے تو اپنی ٹوئٹ میں پاکستان تک کا نام نہیں لکھا،اپنی ٹیم کی ناکامی پر جائزہ لینے کا اعلان ضرور کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ کو ایسے پلیٹ فارم کی ضرورت ہے یا ایسے ایونٹس پر اپنی رونمائی کرنے والوں کو ایسی جیت کی ضرورت ہے۔جو بھی تھا،جواب ایک ہی ہے کہ بس ضروری تھا۔
