دبئی،کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی،آئی سی سی میٹنگ میں کل کیلئے 2 اہم پوائنٹس سیٹ،پاکستان کیلئے کیا آپشن۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اہم ترین دن آگیا ہے۔سٹیک ہولڈرز کے ساتھ براڈ کاسٹرز بھی میدان میں آگئے ہیں۔جمعرات 5 دسمبر 2024 کو بڑے بریک تھروکا امکان ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیبل پر بہت سی باتیں کھنے کی تیاری کرلی ہے۔اس وقت تک ایک بار پھر 3 باتیں ہیں۔اجلاس میں غیر متوقع طوالت بھی ہوسکتی ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالہ سے آج تک کی صورت حال یہ ہے کہ فروری،مارچ 2025 میں چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں ہوگی۔ہائبرڈ ماڈل ہوگا۔10 میچز پاکستان میں اور 5 میچز دبئی میں ہونگے۔امکانی طور پر اگر بھارت سیمی فائنل سے باہر یوگیا تو پھر بھارت کے 3 میچز ہی دبئی میں ہونگے ۔باقی سب کچھ پاکستان میں لیکن بھارت اگر فائنل تک پہنچا تو اس کے سیمی فائنل سمیت اور فائنل دبئی میں ہوگا۔پاکستان نے اسے قبول کرنے کیلئے 2 بنیادی باتیں کی تھیں۔پہلی بات کہ بھارت بھی جوابی طور پر لکھ کردے کہ کم سے کم 2027 تک کے اس کے ہاں کے ایونٹس کے میچز بھی پاکستان کیلئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونگے۔دوسری شرط گیٹ منی اور شیئرز اضافہ ہے۔
چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی کا حتمی فیصلہ تیار،میزبان اور دیگر باتیں فائنل مگر
بھارت کی جانب سے غیرسرکاری طور پر اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ بھارت نے پاکستان کی ایک بنیادی شرط مسترد کردی ہے۔بھارت ایڈوانس میں اپنے ایونٹس کی ہائبرڈ ماڈل کی ضمانت دینے سے انکاری ہے اور اس نے آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے۔
سوال یہ ہے کہ اب کیا ہوگا۔
جواب یہ ہے کہ پاکستان کو آئی سی سی کی 29 نومبر کی میٹنگ میں کہا گیا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگی۔پاکستان اسے قبول کرسکتا ہے تو ٹھیک ،نہیں تو کچھ اور دیکھاجائے گا۔اب کل بھارت صاف کہے گا کہ ہم اپنے ایونٹس کی میزبانی کے ہائبرڈ ماڈل کی گارنٹی نہیں دینے لگے تو کیا پاکستان اب ہائبرڈ ماڈل کو قبول کرے گا؟اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوگی۔اس لئے کہ تمام دیگر کرکٹ بورڈز بھارت کے ساتھ ایک پیج پر ہیں۔پاکستان کیلئے یہ ضرور کردیاجائے گا کہ تحریری طور پر یہ لکھا جائے گا کہ موقع پر جب ایونٹ آئے گا تو پاکستان اپنی حکومت سے اس وقت رائے لے کر فیصلہ کرسکتا ہے۔آئی سی سی اور بی سی سی آئی اسے اس وقت اہمیت دے گا۔قابل غور جانے گا۔3 سال کا تحریری معاہدہ نہیں ہوگا تو کیا پاکستان قبول کرے گا،کیا یہ پاکستان کی جیت ہوگی۔ہرگز نہیں۔یہ پاکستان کی شکست ہوگی۔
چیمپئنز ٹرافی،پاکستان کو ڈرانے کیلئے نیا منصوبہ تیار،براڈ کاسٹرزساتھ،2 خوفناک پلانز
پاکستان کیا فیصلہ کرے گا
پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کو اسی طرح ہی قبول کرے گا اور فیوژن یا پارٹنرشپ نہیں ہوگی۔ہائبرڈ ماڈل کے ساتھ ہی یہ ہوگا،اس لئے کہ پاکستان آگاہ ہے کہ اگر پاکستان نے بھارتی ضمانت کی شرط سے دستبرداری نہیں کی تو چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان سے لی جاسکتی ہے،اگرچہ اس کے چانسز کم ہیں،اس لئے پاکستان اس وقت چیمپئنز ٹرافی کو اسی حال میں قبول کرے گا۔پاکستان نے 29 نومبر کو آئی سی سی سے کہا تھا کہ اس نے چیمپئنز ٹرافی کروانی ہے۔
براڈ کاسٹرز کی شمولیت
آئی سی سی اجلاس کے ساتھ براڈ کاسٹرز میٹنگ بھی اہم ہے۔سٹیک ہولڈرز ہیں۔شیئڈول میں تاخیر ہے،ان کی مانیٹرنگ میں مسائل آرہے ہیں۔مسئلہ خراب ہونے پر وہ بھی عدم دلچسپی یا کسی بات کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔
چیمپیئنز ٹرافی پھڈا،قصور کس کا،بھارت سے نیا رونا،بلیک میلنگ کا نیاوارتیار