چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تازہ ترین اپ ڈیٹ،متوقع کے ساتھ نہایت غیر متوقع اعلان ممکن۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے باقاعدہ اعلان اگلے چند گھنٹوں کی دوری پر ہے۔اس کیلئے پیپر ورک مکمل ہوگیا ہے اور ہائبرڈ ماڈل یا فیوژن فارمولے کے تحت میچز پاکستان اور دبئی میں ہونگے۔اس کیلئے پاکستان کو بھی جوابی کاغذ ایسا تھمایا جانے کا پلان ہے کہ آج تو خوش ہوا جاسکے گا لیکن جب وقت آئے گا تو آئی سی سی پاکستان کیلئے نئی باتیں نکالے گی۔
جیسا کہ کرک اگین پہلے ہی رپورٹ کرچکا ہے کہ حکومت پاکستان کئی روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کو اختیار دے چکی تھی کہ جو بھی فارمولہ بنے گا،اسے تسلیم کیا جائے لیکن پاکستان کیلئے بہتر سے بہتر جو حاصل ہو،وہ ممکن بنایا جائے،اس کیلئے ایک آفیشلی تصویر گزشتہ روز تیار کروائی گئی جس میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف بیٹھے دکھائی دیئے،یہ وہ کاغذی لمحہ تھا،جسے کاغذ میں محفوظ کرکے آئی سی سی ہیڈ کوارٹر بھیجا جاچکا ہے۔ادھر بی سی سی آئی کی جانب سے آئی سی سی کو پہلے ہی اپنا پیپر ورک دیاجاچکا ہے۔
اب سے 4 برس قبل جب بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کا سٹیٹس بدل چکی تھی تو اس کے بعد یہاں کی کچھ قوتوں نے انٹرنیشنل سطح پر یہ طے کرلیا تھا کہ پاکستان اور بھارت میں تجارت،سپورٹس،شوبز سمیت دیگر اہم سرگرمیاں بحال کی جائیں۔یہ معاملات بھارت اور پاکستان کی اہم شخصیات کی موجودگی میں طے ہوئے تھے لیکن اس میں رکاوٹ اس وقت کے وزیر اعظم پاکستان عمران خان بنے تھے،ان کا مطالبہ تھا کہ جب تک مقبوضہ کشمیر کا سابقہ سٹیٹس بحال نہیں ہوتا،اس وقت تک کچھ نہیں ہوگا،یہ اعلان عوامی نبض بن گیا،اسے بھارت کو توہین بھی محسوس ہوئی اور وہ پلان مکمل نہ ہوسکا۔اس کے بعد یہ فوری ممکن نہ تھا،اس لئے کہ عوام کی اکثریت عمران خان سے اتفاق کرچکی تھی اور ہے۔
اب چونکہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں شیڈول ہے،اس کیلئے بھارت کے پاس ویسے ہی بہانہ تھا کہ وہ پاکستان کا دورہ کرکے سابقہ احکامات کی تعمیل کردیتا اور دونوں ممالک میں کرکٹ بحالی لگتی۔تو کیوں ایسا نہیں ہوا۔اس کیلئے وہی بات کہ عوامی فضا حق میں نہیں ہے۔پہلے سے بد تر ہے،اس کے کائونٹر کیلئے اب تک درست بیانیہ چلایا گیا ہے اور پاکستان اور بھارت کی جنگ ان 2 ممالک کے پریس میں زندہ ہے۔غیر ملکی میڈیا اسے ذرا بھی اہمیت نہیں دے رہا ہے۔کہنے کی بات یہ ہے کہ کسی بھی وقت کسی بھی قسم کا بریک تھرو حیران کن نہیں ہوگا۔یہ اہم نوٹ ہے۔اس پر ماضی کے لنکس کے ساتھ تفصیلی سٹوری آئی سی سی کے کسی بھی غیر متوقع اعلان کے ساتھ شائع کی جائے گی۔
موجودہ سٹیٹس
ہائبرڈ ماڈل تیار۔چیمپئننز ٹرافی پاکستان ہی میں ہوگی۔بھارت جوابی ہائبرڈ کیلئے بھی تیار۔کاغذی کارروائی میں تھوڑی تاخیر لیکن اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں کوئی بھی اعلان آنے والا ہے۔