لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی 2025،نیوزی لینڈ ریکارڈزبناتا فائنل میں پہنچ گیا،پروٹیز بے بس۔لاہور میں نیوزی لینڈ نے دوسرے سیمی فائنل میں50 رنز کی جیت کے ساتھ ایک بار پھر آئی سی سی ایونٹ کے فائنل کی ٹکٹ کٹوائی ہے۔25 برس بعد ایک بار پھر چیمپئن بننے کا موقع ہے۔2000 میں اس نے کامیابی حاصل کی تھی،اتفاق سے تب بھی اس نے فائنل میں بھارت کو ہرایاتھا۔ایک بار پھر دبئی کا ٹکٹ ملا ہے،جہاں میگا ایونٹ کے فانل میں 9 مارچ کو بھارت سے سامنا ہوگا۔نیوزی لینڈ 2009 کے بعد پہلی بار فائنل کھیل رہا ہے،تب اسے آسٹریلیا نے ہرایا تھا۔بھارت 2013 سے مسلسل تیسرا اور مجموعی طور پر 5 واں فائنل کھیلے گا۔ڈیوڈ ملر نےآخر میں سنچری کی کوشش کرکے میچ کی حالت بدل دی،ایسا لگا کہ جیسے ان کی سنچری کا مقابلہ ہو۔انہوں نے 21 بالز پر دوسری ہاف سنچری مکمل کی۔راچین رویندرا نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے مین آف دی میچ ایوارڈ لیا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025،نیوزی لینڈ ریکارڈزبناتا فائنل میں پہنچ گیا،پروٹیز بے بسنیوزی لینڈ نے 2025 کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں اپنا نام درج کر لیا، لاہور میں 362/6 کا ریکارڈ بناڈالا۔ یہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پچھلے سب سے زیادہ ٹوٹل سے بڑا ہے، آخری بار آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ کے دوران اسی مقام پر351 رنز اور اس پر آسٹریلیا نے عبور کیا تھا۔ قذافی اسٹیڈیم میںراچن رویندرا اور کین ولیمسن کی سچریز کے بعد ڈیرل مچل اور گلین فلپس کے اہم اسکور نے نیوزی لینڈ کو چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف 6 وکٹوں پر ریکارڈ 362 رنز تک پہنچا دیا۔آخری6 اوورز میں بنائے گئے 83 رنز نے گیم الٹ دی۔
سنچری پارٹنرز میں 164 رنز کی زبردست شراکت کے ساتھ پلیٹ فارم قائم بنا، نیوزی لینڈ نے لاہور میں ڈیتھ اوورزپر 110 رنز بنا کر اوورز میں بنائے گئے ایک ایسا کمانڈنگ ٹوٹل ڈالا جس کا دفاع کرنا آسان تھا۔نیوزی لینڈ نے سازگار حالات میں بیٹنگ کا انتخاب کرنے کے بعد ایک اچھی شروعات کی۔ رویندرا نے کھلنا شروع کیا، خاص طور پر مارکو جانسن کو نشانہ بنایا۔بائیں ہاتھ کے پیسر کے ایک اوور میں تین باؤنڈریز مار کر اپنی اتھارٹی پر مہر لگائی۔ول ینگ اگر چہ کرسکے لیکن دوسری وکٹ پر ولیمسن اور رویندرا نے رنزکی شراکت قائم کی۔راچین رویندرا ویں سنچری کر کے108 رنزبنائے۔یہا ن کی 5 ویں ون ڈے سنچری تھی،تمام کی تمام آئی سی سی ایونٹس میں بنیں۔مجموعی طور پر، رویندرا سمیت صرف 14 بلے بازوں نے ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی میں پانچ یا اس سے زیادہ سنچریاں بنائی ہیں۔ رویندرا نے اب جو روٹ، کرس گیل اور سعید انور کی پانچ رنز کی برابری کر لی ہے۔کین ولیمسن بھی سنچری بناگئے،251 پر وہ 103 کر کے گئے۔رویندرا کی اننگ میں 13 چوکے،ایک چھکا تھا.101 بالیں کھیلیں۔ولیمسن نے 94 بالز لیں اور10 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ولیمسن کی کی ون ڈے کریئر میں 15 ویں اور جنوبی افریق کے خلاف مسلسل تیسری ون ڈے سنچری ہے۔نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2025 چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں کین ولیمسن نے اپنی 48 ویں بین الاقوامی سنچری اسکور کی، جس سے وہ آل ٹائم فہرست میں اسٹیو اسمتھ کے برابر ہو گئے۔ڈیرل مچل نے 37 بالز پر 49 اور گلین فلپس نے صرف 27 بالز پر 49 رنزکی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کا ٹوٹل 50 اوورز میں 6 وکٹ پر 362 تک کردیا،یہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل بھی ہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے لنگی نیگیڈی نے 10 اوورز میں 72 رنزکی مار کے ساتھ 3 وکٹیں لیں۔کاگیسو ربادا نے 70 رنز دے کر 2 اورویان ملڈر نے 48 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔
جواب میں بھاری سکور کے نیچے پروٹیز دب چکے تھے،ایک موقع پر بھی وہ کھڑے نہ ہوسکے۔ریان رکلٹن نے 17 رنزبنائے۔20 رنز پر پہلی وکٹ کھونے والی جنوبی افریقا ٹیم کو دوسری وکٹ پر 105 رنزکی شراکت کی،کپتان تیمبا باووما اور ڈیئر ڈوسین اسکور کو23 ویں اوور میں 125 تک لے گئے،لیکن یہاں سے کہانی ایسی بدلی کہ 200 رنز تک 6 آئوٹ ہوگئے۔اسپنرز رویندرا اور مچل سینٹنر پل پڑے۔باووما 56 اورڈوسین 69 اور ایڈن مارکرم 31 کر کے چلے گئے۔ہنرک کلاسین تو3 رنز کے مہمان بنے۔اکیلے ڈیوڈ ،ملر تھے کہ کوئی اور کھڑا نہ ہوا۔انہوں نے 25 ویں ہاف سنچری ون ڈے کیریئر میں مکمل کی۔ملر نے آخر میں لاٹھی چارج کیا۔وہ 67 بالز پر 100رنزکرگئے۔انہوں نے10 چوکے اور 4چھکے لگائے۔ناقابل شکست رہے۔ویان ملڈر 8۔مارکو جانسن 3 اور کیشو مہاراج ایک بناسکےرابدا 16 کرکے گئے۔۔جنوبی افریقا کی ٹیم 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 312 رنزبناسکی۔50 رنز سے ہارگئی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس اور راچین رویندرا نے آل رائونڈ پرفارمنس دی۔راچین نے 5 اوورز میں 20 رنزدے کرایک اور فلپس نے 3 اوورز میں 27 رنز دے کر2 وکٹیں لیں۔ مچل سینٹنر نے 10 اوورز میں 43رنز دے کر 3وکٹیں لیں۔مچل بریسویل 53 رنز دے کر ایک وکٹ لے گئے۔میٹ ہنری نے 43 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔