چیمپئنز ٹرافی 2025 خبریں،بھارتی میڈیا کا غصہ کیسا،ڈی ویلیئرز بابر اعظم کی حمایت میں آگئے۔چیمپئنز ٹرافی اور کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت نے دبئی میں ڈیرے لگادیئے ہیں،اس کے کھلاڑی وپاں پہنچ گئے ہیں۔ادھر پاکستان میں باقی ٹیمیں جمع ہورہی ہیں۔پاکستان میں 16 فروری کی شام لاہور میں ایک تقریب بھی ہورہی ہے۔نیوزی لینڈ جس نے ایک روز قبل پاکستان میں سہہ ملکی کپ جیتا ہے۔میزبان ٹیم کو ہراکرسب کو حیرت زدہ کردیا ہے اور چیمپئنز ٹرافی کیلئے فیورٹ کے طور پر ابھرا ہے۔اس نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی جرسی،شرٹس کی بھی رونمائی کردی ہے۔
ادھر بھارتی میڈیا کی توجہ اس بات پر بھی ہوئی ہے کہ چونکہ بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کیا تھا اور اس کی وجہ سے میچز دبئی منتقل ہوگئے اور بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئی تو پاکستانی فینز ناراض ہیں۔پاکستانی فینز کی جانب سے چلنے والا اپنے کھلاڑیوں سے یہ مطالبہ کہ بھارتی کھلاڑیوں کو گلے لگانا،دوستانہ جیسی تصاویر دکھانے سے گریز کریں اور 23 فروری کے میچ میں نہایت سنجیدہ کھیلیں۔اس بات کو بھارتی میڈیا نے اٹھایا اور شور مچایا ہواہے۔
جنوبی افریقا کے کھلاڑی پاکستان میں انجوائے کررہے ہیں۔سوئمنگ پول پر انکی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔فینز نے بھارت کو باور کروایا ہے کہ یہاں پاکستان میں تو ماحول بنا ہے لیکن بھارت کیلئے کچھ نہیں۔
جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے تیز ترین 60 ہزار ون ڈے رنزمکمل کئے،کیا اب بھی کسی کو شبہ ہے کہ وہ ناکام ہیں،وہ ایشیا کے تیز ترین اور دنیا کے ہاشم آملہ کے ساتھ مشترکہ تیز تر 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی ہیں۔چیمپئنز ٹرافی میں وہ بہت کچھ کرسکتے ہیں اور ایک اننگ انہیں کہاں سے کہاں لے جاسکتی ہے۔