دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی 2025،پاکستان کا بھارت کو دیا گیا ہدف وننگ ٹوٹل،ابھی جانیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریئں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کیا کی۔ابتدائی 27 اوورز میں 100 ڈاٹ بالز کھیل لیں۔نتیجہ میں وہ بھارت کو 242رنزکا ہدف دے سکا۔
دبئی میں ہائی وولٹیج میچ میں امام الحق اور بابر اعظم نے اننگ کا آٖغاز کیا۔50 بالز کے بعد 9 ویں اوور میں 41 کے اسکور پر بابر اعظم 23 رنزبناکر وکٹ کیپرکے ایل راہول کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔انہوں نے26 بالز کھیلیں۔5 چوکے لگائے۔ہاردک پانڈیا بائولر تھے۔امام الحق 6 کے اضافہ پر 47 کے ٹوٹل پر 10 رنزبناکر رن آئوٹ ہوئے۔انہوں نے 26 بالیں کھیلیں۔کوئی بائونڈری تک نہ تھی۔سعود شکیل اور محمد رضوان نے تیسری وکٹ پر25 اوورز بیٹنگ کی اور 104 رنزکی شراکت بنائی۔151 کے اسکور پر طرضوان 46 رنزبناکر اکسر پٹیل کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے۔انہوں نے77 بالز کی اننگ میں صرف 3 چوکے لگائے۔151 سے 165 رنز تک 14 رنز کے فرق سے پاکستان نے 3 وکٹیں گنوائیں۔اگلی وکٹ سعود شکیل کی تھی جو76 بالز پر 62 کر کے پانڈیا کی بال پر پٹیل کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔انہوں نے5 چوکے لگائے۔طیب طاہر 4 رنزبناکر جدیجہ کا شکار بنے۔سلمان علی آغا اور سعود شکیل چھٹی وکٹ پر اسکور 200 تک لے گئے،یہاں سلمان آغا 24 بالز پر 19 کر کےجدیجا کوکیچ دے گئے اور کلدیپ یادیو گیند باز تھے،جنہوں نے اگلی بال پر شاہین آفریدی کو صفر پر ایل بی کرکت ہیٹ ٹرک کا موقع بنایا،جسے نسیم شاہ نے ناکام بنایا۔200 پر 7 وکٹ گنوانے کے بعد پاکستان شدید دبائو میں تھا لیکن نسیم شاہ اور خوشدل شاہ نے اسکور کو آگے کیا۔8 ویں وکٹ 222 پر گری،نسیم شاہ16 بالز پر 14 کرکے کلدیپ یادیو کے ہاتھوں باہر گئے۔خوشدل شاہ38 اور حارث رئوف 8 کرسکے۔
پاکستان 49.4 اوورز میں وکٹوں پر241 رنزبناکر آئوٹ ہوا۔
بھارت کی جانب سے اکسر پٹیل نے 10 اوورز میں 49 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔ہارک پانڈیا نے 31 رنز دے کر 2 اور کلدیپ یادیو نے40 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔