لاہور،دبئی،نئی دہلی:کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی 2025،پی سی بی کا بی سی سی آئی کو اہم خط،پیشکش۔چیمپئنز ٹرافی 2025 پر نئی پیش رفت ہوئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا بی سی سی آئی کو ایک خط لکھے جانے کا انکشاف ہوا ہے،جس میں دلچسپ پیشکش کی گئی ہے۔
پی سی بی نے بی سی سی آئی کو خط لکھا ہے، جس میں بھارت کی مدد کی پیشکش کی گئی ہے۔وہ مدد کیا ہے۔وہ یہ ہے کہ اگر بھارتی ٹیم واپس جانے کو ترجیح دیتی ہے تو پی سی بی اس کیلئے بھی تیار ہے۔۔اس کیلئے 2 مقامات تجویز کئے گئے ہیں۔پہلا چندی گڑھ دوسرا نئی دہلی۔بھارت کو میچز کے درمیان سیکورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان میں رہنے سے بچنے کے لیے یہ پیشکش کی ہے۔ پی سی بی کے ایک عہدیدار نے اس پیشکش یا انتظام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آخری دو میچوں کے درمیان تقریباً ایک ہفتے کا وقفہ ہے۔
چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے جس کے میچز لاہور، راولپنڈی اور کراچی میں ہیں۔ پی سی بی نے لاجسٹک آسانی اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بھارت کے تمام میچز لاہور میں کرانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ بھارت کے تین میچز20 فروری (بمقابلہ بنگلہ دیش)، 23 فروری (بمقابلہ پاکستان) اور 2 مارچ (بمقابلہ نیوزی لینڈ) کو شیڈول ہیں۔شیڈول کے حوالے سے کچھ نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ آئی سی سی نے اس پروگرام کو تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول حصہ لینے والی ٹیموں تک پہنچا دیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025،افغانستان کپتان نے 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا بتادیا
براڈ کاسٹرز اور آئی سی سی نے اس افواہ کی تردید کی ہے کہ انہوں نے بھارت کے میچز کیلئے 2 مقامات کی سفارش کی ہے۔ایک راولپنڈی ۔دوسرا لاہور،آئی سی سی اور براڈ کاسٹرز نے کہا ہے کہ ایسی کوئی شرط نہیں۔بھارت کے بغیر چیمپئنز ٹرافی نہیں ہوگی۔بھارت پاکستان نہ آیا تو ہائبرڈ ماڈل ہوگا۔آئی سی سی اجلاس شروع ہورہا ہے۔21 اکتوبر تک جاری رہے گا،اہم فیصلے ہونگے۔
چیمپئنز ٹرافی پر حتمی فیصلہ،آئی سی سی اجلاس چند گھنٹے بعد طلب،پاکستان کیلئے نئی تجویز تیار