چیمپئنز ٹرافی 2025،افغانستان کپتان نے 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا بتادیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ افغانستان کے کپتان نے چیمپئز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل کیلئے 4 ٹیموں کی پیش گوئی کردی۔پاکستان خارج۔یہی نہیں ویرات کوہلی اور بابر اعظم میں سے ایک کو بہتر قرار دیا۔جرپریت بمرا اور شاہین آفریدی میں سے ایک کو بہتر اور دوسرے کو بھی کچھ کہا۔اپنی آل ٹائم ون ڈے الیون کا بھی بتایا۔
افغانستان جس نے حال ہی میں جنوبی افریقا کے خلاف پہلی باہمی سیریز ہی ون ڈے فارمیٹ میں جیت لی۔ٹی 20 ورلڈکپ میں آسٹریلیا،نیوزی لینڈ سمیت بڑی ٹیموں کو ہرایا۔گزشتہ سال ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان کو شکست دی۔اونچائی پر ہے۔افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا ہے کہ تمام فتوحات اہم تھیں لیکن پاکستان کے خلاف جیت یادگار ہے اور سب بہت خوش تھے۔
آئی سی سی وفد کی آمد سے قبل چیمپئنز ٹرافی پلان بی لیک،پاکستان سے باہر کچھ میچز
ویرات کوہلی اور بابر اعظم میں سے کوہلی کو کور ڈرائیو پر فوقیت حاصل ہے لیکن جسپریت بمرا ایک بہترین بائولر ہے۔افغان کپتان کہتے ہیں کہ شاہین آفریدی بھی باصلاحیت ہیں۔انہوں نے اپنی ون ڈے الیون میں پاکستان سے سعید انور،راشد لطیف،وقار یونس اور انضمام الحق کا انتخاب کیا۔روہت شرما،ویرات کوہلی، جسپریت بمرا بھارت سے اور کمار سنگا کارا،مہیلا جے وردھنے سری لنکا سے،اینڈریو فلنٹوف انگلینڈ سے اور راشد خان کو افغانستان سے شامل کیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کا مکمل شیڈول آگیا،ایک ایک میچ کی تاریخ اور مقام جانیئے
اگلے سال پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کیلئے انہوں نے پاکستان کو فیورٹ لسٹ سے باہر نکال دیا ہے۔کہتے ہیں کہ سیمی فائنل کیلئے 4 ٹیمیں افغانستان،بھارت،انگلینڈ اور آسٹریلیا فائنل کی ہیں۔بنگلہ دیش کو بھی خارج کیا ہے۔نیوزی لینڈ،جنوبی افریقا کے ساتھ پاکستان کو بھی باہر نکال دیا ہے۔