کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی 2025،تین کپتانوں کا کیریئر تک خطرے میں،5 محفوظ رہیں گے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کم سے کم 3 کپتان خطرے ہین۔یہ چیمپئنز ٹرافی ان کو ہمیشہ کیلئے کپتانی سےمحروم کرسکتی ہے۔5 سے 6 کپتان ایسے ہیں ،جن کو کوئی خطرہ پیش نہیں ہے،چاہے ہاریں یاجیتیں۔انہوں نے کپتان برقرار رہنا ہے۔
سب سے زیادہ خطرہ انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر کیلئے ہے جو2023 ورلڈ کپ سمیت ٹی 20 ورلڈکپ اور کئی باہمی سیریز میں ناکام آرہے ہیں۔اگر وہ اس بار بھی ناکام یوں رہے کہ ان کی ٹیم کم سے کم سیمی فائنل تک نہ جاسکی تو پھر ان کی کپتانی خطرےمیں ہوگی۔
دوسرا بڑا خطرہ آسٹریلیاکے عبوری کپتان سٹیون سمتھ کوہوگا،ان کی ناکامی آئندہ کیلئے انہیں عبوری کپتان کی راہ میں رکاوٹ ہوگی۔
تیسرا بڑا خطرہ بھارت کے ویرات کوہلی کو درہیش ہوگا۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ناکامی کے بعد وہ ون ڈے ورلڈکپ بھی نہیں جیت سکے تھے اور حالیہ عرصہ میں ان کی فارم اور عمر کو لے کر بڑے سوالات رہے۔بھارت اگر ناکام ہوا تو روہت شرما کی پکی چھٹی کردی جائے گی۔
جنوبی افریقا کے تیمبا باووما ناکامی پر اپنا فیصلہ خود کرسکتے ہیں لیکن کرکٹ جنوبی افریقا شاید فوری نہ سوچے۔نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
پاکستان کے کپتان محمد رضوان بدستور گڈ بک میں ہیں،ان کیلئے کوئی بھی نتیجہ خطرہ نہیں ہوگا۔افغانستان اور بنگلہ دیش کے کپتان بھی برقرار رکھے جائیں گے۔