کرک اگین رپورٹ
چیمپئنز ٹرافی2025،ویسٹ انڈیز نااہل،انگلینڈ خطرے میں،کون پاکستان کی ٹکٹ لےگا،تفصیلات آگئیں۔کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز کا ورلڈکپ ہی نہیں چیمپئنز ٹرافی 2025 سے بھی نام کٹ گیا۔زمبابوے بھی باہر۔آئرلینڈ بھی آئوٹ۔اب اس وقت بنگلہ دیش شدید خطرے میں ہے اور انگلینڈ کے بھی یہی حالات رہے جو ورلڈکپ کے پہلے 5 میچز میں ہیں تو اس کے لئے بھی شدید خطرات موجود ہیں۔
اہم بات یہ ہے کہ چیمیئنز ٹرافی میں کیسے جانا ہے،اہلیت کیا ہے۔متعدد کرکٹ بورڈز اس بات سے لاعلم نکلے ہیں۔افغانستان کی پوزیشن کلیئر ہورہی ہے۔
آج کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے کہا ہے کہ بھارت میں جاری ون ڈے ورلڈ کپ کے لیگ مرحلے کے اختتام پر ٹاپ سات ٹیمیں 2025 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کریں گی اور میزبان پاکستان کے ساتھ 8وہں ٹیم ایونٹ میں حصہ لے گی۔یہ پیشرفت چند بورڈز کے لیے حیران کن ہے ، جن کی دونوں ٹیمیں ہندوستان میں ہیں اور دیگر جو ون ڈے ورلڈ کپ میں جگہ بنانے سے محروم ہیں۔اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ دیگر مکمل رکن ممالک جیسے ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور آئرلینڈ کو 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں جگہ نہ بنانے کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کرنے کا موقع بھی نہیں ملے گا۔یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ایک پریس کانفرنس میں چیمپیئنز ٹرافی کا حوالہ دیتے ہوئے اشارہ دیا تھا کہ وہ کم از کم اس بات سے واقف ہیں کہ اہلیت خطرے میں ہے،
چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہوگی۔پاکستان میزبان ملک کی وجہ سے اور باقی ٹاپ 7 ٹیمیں براہ راست اہل ہونگی۔یوں اس ورلڈکپ میں شامل دس میں سے 2 ٹیمیں باہر ہوجائیں گی۔