عمران عثمانی۔چیمپئنز ٹرافی 2025،وکٹ کیپرز فاتح سرفراز احمد اور نئے کپتان محمد رضوان میں کمال مماثلت۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 چند دنوں کی دوری پر ہے ۔کہنے کو تو اس کا آغاز 19 فروری سے ہوگا لیکن اس سے قبل کچھ میچز اور پاکستان میں ٹیموں کی آمد سے یہ جواب آتا ہے ایک مہینے سے بھی کم وقت باقی ہے۔ پاکستان میں 8 فروری سے چیمپیئنز ٹرافی سے قبل تین ملکی کب بھی ہونا ہے۔ بہت کم وقت باقی ہے۔ شیڈول کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ گروپس بن چکے ہیں۔ کپتان فائنل ہو چکے ہیں ۔پاکستان کی کپتانی وکٹ کیپر محمد رضوان کر رہے ہیں۔
ایک اتفاق کی طرف ہم آپ کی توجہ کرانا چاہتے ہیں۔ اب تک کی آخری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 میں انگلینڈ اینڈ ویلز میں کھیلی گئی تھی جو پاکستان نے جیتی تھی اور یہ پاکستان کی اکلوتی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فتح ہے ۔اس سے قبل پاکستان کبھی بھی فائنل میں بھی نہیں پہنچ سکا تھا ۔اہم نقطہ یہ ہے کہ اس وقت پاکستان کی کپتانی وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کر رہے تھے اور آج 8 سال بعد ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے ایک اور وکٹ کیپر محمد رضوان کپتانی کر رہے ہیں ۔
چیمپئنز ٹرافی،انگلینڈ کرکٹ بورڈ کاافغانستان میچ بائیکاٹ کے مطالبہ کا جواب آگیا
دوسرا اہم ترین نقطہ یہ ہے کہ 2017 کی چیمپئنز ٹرافی انگلینڈ میں جون میں کھیلی گئی تھی اور اس سے چار پانچ ماہ قبل سرفراز امد کو 9 فروری 2017 کو پاکستان کی ون ڈے ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا اور انہوں نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل ون ڈے سیریز ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ایک سے جیتی تھی ۔ادھر محمد رضوان کو بھی چیمپیئنز ٹرافی سے چار پانچ ماہ قبل اکتوبر 2024 کے آخر میں پاکستان کی ون ڈے ٹیم کا کپتان بنایا گیا اور انہوں نے اپنی کپتانی میں تابڑ توڑ تین غیر ملکی دورے کیے ۔آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں 24 برس بعد پاکستان نے ان کی قیادت میں شکست دی۔ پھر زمبابوے میں ون ڈے سے جیتی اور آخر میں جنوبی افریقہ میں جیت تھی تو اس میں نقطے والی بات یہ ہے کہ جس طرح چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل سرفراز احمد 2017 میں نے ناقابل شکست تھے اسی طرح محمد رضوان 2025 میں چیمہئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل تاوقت ناقابل شکست ہیں اور دوسرا اہم نقطہ یہ ہے کہ جس طرح سرفراز امد کو چیمپیئنز ٹرافی 2017 سے محدود وقت قبل کپتان بنایا گیا تھا اس طرح محمد رضوان کو بھی چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے چند ماہ قبل ہی کپتان بنایا گیا ہے ۔
چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف بائیکاٹ مہم،آئی سی سی کا حتمی فیصلہ بھی آگیا
سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان کا ایک اور وکٹ کیپر کپتان سرفراز احمد کی طرح پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جتوا سکے گا ۔اس کا جواب ویسے تو مارچ کے مہینے میں ملے گا لیکن مماثلت کے طور پہ ہم بہت سی چیزیں ابھی سے اپنے طور پہ طے کر سکتے ہیں۔
ایک اور اہم مماثلت یہ ہے کہ سرفراز احمد کا وہ پہلا چیمپئنز ٹرافی ایونٹ تھا۔محمد رضوان بھی پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کھیل رہے ہیں،دونوں کا اس ایونٹ کا ڈیبیو بطور کپتان شمار ہوگا۔